سعودی مملکت میں گرفتار کیے گئے تارکین کی گنتی 28 لاکھ سے زائد

غیر قانونی تارکین کے خلاف آپریشن نومبر 2017ء میں شروع کیا گیا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 23 مارچ 2019 12:13

سعودی مملکت میں گرفتار کیے گئے تارکین کی گنتی 28 لاکھ سے زائد
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2019ء) سعودی عرب میں اس وقت غیر قانونی تارکین کی شامت آ چکی ہے۔ یہ تارکین کتنے بھی چھْپ کر کیوں نہ بیٹھے ہوں، پولیس کی جانب سے انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ سعودی وزرارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 26صفر 1439ھ سے لیکر14 رجب المرجب 1440ھ تک مملکت بھر میں مجموعی طورپر 28 لاکھ 27 ہزار 564 تارکین گرفتار کیے گئے ہیں۔

اس آپریشن میں مملکت کی 19 سے زائد سیکیورٹی ایجنسیاں اور مختلف سرکاری و نجی ادارے حصّہ لے رہے ہیں جن میں سعودی وزارت محنت اور محکمہ جوازات بھی شامل ہیں۔’غیر قانونی تارکین وطن سے پاک مملکت‘ کے نام سے جاری اس مہم میں اب تک 22 لاکھ 4 ہزار460 افراد اقامہ،4 لاکھ 32 ہزار 461 افراد قانونِ محنت جبکہ ایک لاکھ 90 ہزار ٰٰ643 تارکین کو سرحد سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ47 ہزار سے زائد افراد مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور تقریباً 2 ہزار مملکت سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوئے۔مملکت میں دراندازی کی کوشش کے دوران گرفتار کیے جانے والوں میں سے 51فیصد یمنی، 46فیصد ایتھوپین اور 3فیصددیگر ممالک کے تھے۔ جبکہ 36 سو کے قریب افراد غیر قانونی تارکین کو پناہ دینے، اْنہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے اور ملازمتیں فراہم دینے کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق مملکت میں کسی ایک بھی شخص کو غیر قانونی رہائش اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں