ایمان افروز کیفیات میں مسجد حرام میں باران رحمت نے ماحول خوش گوار بنا دیا

باران رحمت نازل ہوتے ہی اہل ایمان باہر نکل آئے ،سخت گرمی کے موسم میں بارش کے نزول پر شکرخداوندی

اتوار 19 مئی 2019 12:10

ایمان افروز کیفیات میں مسجد حرام میں باران رحمت نے ماحول خوش گوار بنا دیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) مسجد حرام ، حرم مکی اور اس کے مضافات میں باران رحمت نے زائرین بیت اللہ کے چہروں کو ایک نئی تازگی بخش دی۔ حرم مکی اور اطراف میں گذشتہ روز ایک ایسے وقت میں ہلکی بارش ہوئی جب ماہ صیام کے موقع پر زائرین اورمعتمرین روحانی فیوض وبرکات سمیٹنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق باران رحمت نازل ہوتے ہی اہل ایمان باہر نکل آئے اور انہوں نے سخت گرمی کے موسم میں باران رحمت کے نزول پر شکر خدا وندی ادا کیا۔

معتمرین اور زائرین حرم مکی کو بارش کے ماحول کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں مگن ہوگئے۔ دوسری جانب حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ادارے کی طرف سے بارش کے موقع پرمسجد حرام کے بیرونی مقامات کی صفائی یقینی بنانے کیلیے 2000 اضافی خدام تعینات کررکھیہیں جو چوبیس گھنٹے کی بنیاد پرمسجد کی صفائی اور طہارت کو یقینی بنانے میں سرگرم ہیں۔ بارش کے دوران صحن مطاف کو صرف 30 منٹ کیاندر اندر صاف کرلیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں