سعودی عرب:72 لاکھ سے زائد فرزندانِ توحید نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

اس بار عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں میں پندرہ لاکھ سے زائد پاکستانی بھی شامل ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 1 جون 2019 12:07

سعودی عرب:72 لاکھ سے زائد فرزندانِ توحید نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،یکم جُون2019ء) وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن کے آغاز یعنی یکم محرم الحرام سے لے کر25 رمضان المبارک 1440ہجری تک 75 لاکھ 84 ہزار 424 افراد کو عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔ جن میں سے 72 لاکھ 1 ہزار851 افراد نے سعودی مملکت پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔اس وقت سعودی مملکت میں موجود زائرین کی گنتی 10 لاکھ 56 ہزار 618 ہے جن میں سے 7 لاکھ 32 ہزار 559 مکّہ مکرمہ میںہیں جبکہ مدینہ منورہ میں موجود افراد کی گنتی 3 لاکھ 24 ہزار 59 ہے۔

اس بار حج سیزن کا آغاز ستمبر کے وسط میں ہوا تھا۔ وزارت حج کے مطابق اس بار عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کی گنتی ماضی کے مقابلے میں ایک ریکارڈ ہو گی۔ معتمرین کا مکّہ میں اوسط قیام 13 دِن جبکہ مدینہ میں 8 دِن ہے۔

(جاری ہے)

معتمرین کی خدمات کے لیے اس وقت 10,933 سعودی ڈیوٹی دے رہے ہیں جن میں سے مردوں کی گنتی 9,060 ہے جبکہ خواتین کی گنتی 1,873ہے۔ وزارت حج کے مطابق اس بار بھی سب سے زیادہ معتمرین کا ریکارڈ پاکستان کے پاس ہے۔

مملکت آنے والے پاکستانی زائرین کی اب تک کی گنتی 15 لاکھ 90 ہزار731 ہو چکی ہے۔ جبکہ اس کے بعد انڈونیشیا کا نمبر ہے جہاں سے آنے والے معتمرین کی گنتی 9 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے۔ اس کے بعد ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے جہاں سے 6 لاکھ 43 ہزار سے زائد زائرین آئے ہیں۔ مصر سے آنے والوں کی گنتی 5 لاکھ 35 ہزار ،الجزائر سے 3 لاکھ 64 ہزار، یمن سے 3 لاکھ 34 ہزار، ت±رکی سے 3لاکھ6 ہزار، ملائشیا سے 2 لاکھ 74 ہزار، عراق سے 2لاکھ 70 ہزار، جبکہ اُردن سے 2 لاکھ معتمرین آئے ہیں۔ سب سے زیادہ معتمرین فضائی سفر کے ذریعے مملکت میں آئے ہیں جن کی گنتی 63 لاکھ سے زائد ہے، زمینی راستوں سے آنے والوں کی تعداد 7لاکھ کے قریب ہے جبکہ سمندری سفر کے ذریعے 1لاکھ سے زائد افراد آئے ہیں۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں