سعودی عرب میں شعبہ صحت سے منسلک افراد کی گنتی پانچ لاکھ سے بڑھ گئی

مملکت میں مرد و خواتین ڈاکٹروں کی گنتی 88,023 ہو چکی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ جون 15:57

سعودی عرب میں شعبہ صحت سے منسلک افراد کی گنتی پانچ لاکھ سے بڑھ گئی
جدہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،یکم جُون2019ء) سعودی عرب میں شعبہ صحت میں خدمات انجام دینے والے افراد کی گنتی پانچ لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔ اس وقت صحت کے شعبے میں 442,699 سعودی اور تارکین کام کر رہے ہیں جن میں ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹ کی گنتی 104,759 ہے۔ مقامی عربی اخبار الوطن نے وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق اس وقت مملکت میں مرد و خواتین ڈاکٹروں کی گنتی 88,023 ہو چکی ہے۔

جن میں سے 45,571 ڈاکٹرز وزارت صحت کے ماتحت کام کر رہے ہیں ان میں سعودی ڈاکٹرز کی گنتی 16,706 جبکہ غیر سعودی ڈاکٹرز کی گنتی 28,865 ہے۔ وزرارت کے مطابق 18,155 مرد و خواتین ڈاکٹرز دیگر وزارتوں اور حکومتی محکموں کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔ ایسے ڈاکٹروں میں سعودی 9,316 سعودی اور غیر مُلکی 8,839 ہیں۔

(جاری ہے)

نجی شعبے میں 24,297 مرد و خواتین ڈاکٹرز خدمات نبھا رہی ہیں جن میں 1,960 سعودی ہیں اور 22,331 غیر سعودی ہیں۔

مُلک بھر میں موجود ڈینٹسٹ کی گنتی 16,736 ہے جن میں سے 4,137 وزارت صحت کے تحت کام کر رہے ہیں ، ان میں سے سعودی 3,546 اور غیر سعودی 591 ہیں۔ نجی شعبے میں کام کرنے والے ڈینٹسٹ کی گنتی 11,184 ہے۔ جن میں سے سعودیوں کی تعداد 1,728 اور تارکین وطن کی 9,465 ہے۔ مملکت میں موجود مرد اور خواتین نرسز کی گنتی 184,489 ہے جن میں سے 105,473 وزارت صحت کے تحت کام کر رہے ہیں ان میں سے سعودی 62,685 اور تارکین 42,788ہیں۔ مملکت میں موجود فارماسسٹس کی گنتی 29,151 ہے جن میں سے وزارت صحت کے تحت کام کرنے والوں کی گنتی 4,006 ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments