معتمرین کی رہائش اور ٹرانسپورٹ سہولت میں کوتاہی برتنے والی عمرہ کمپنیوں کی شامت آ گئی

معتمرین کو عمدہ سہولیات نہ دینے والی کمپنیوں کو فی معتمر 100 ریال کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 8 جون 2019 11:04

معتمرین کی رہائش اور ٹرانسپورٹ سہولت میں کوتاہی برتنے والی عمرہ کمپنیوں کی شامت آ گئی
ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،8 جُون2019ء) سعودی اخبار الاقتصادیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ عمرہ کمپنیاں جو معتمرین کو عمرہ کے دوران رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر معاملات میں کوتاہی کی مرتکب ہوتی ہیں یا اُنہیں دی گئی رقم کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کرتیں، اُن کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ معتمرین کو فراہم کی جانے والی خدمات میں کوتاہی کی مرتکب عمرہ کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے ایک ادارہ قائم کیا گیا ہے۔

سات اعلیٰ عمرہ کمپنیوں پر مشتمل یہ ادارہ خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے بعد عمرہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایسی کمپنیاں جو اپنے معتمرین کو رہائش یا ٹرانسپورٹ کی مقررہ خدمات میں کسی قسم کی کوتاہی یا وعدہ خلافی کا ارتکاب کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

اُن پر فی معتمر 100 ریال کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کی مرتکب ان عمرہ کمپنیوں کو عائد کردہ جرمانے کی رقم ایک ہفتے کے اندر جمع کرانی ہو گی۔

ایسی کمپنی کی پروفائل کو ییلو زون میں مارک کر دیا جائے گا جس کے بعد اس کمپنی کی کارکردگی پر گہری نظر رکھی جائے گی اور دوبارہ معتمرین کے حوالے سے کوئی شکایت موصول ہونے کی صورت میں اُسے ریڈ زون میں مارک کر کے اُس کا عمرہ لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ اگر کوئی کمپنی وقت مقررہ پر جرمانہ ادا نہیں کرتی تو پھر اُس کا وہ زر ضمانت جو وزارت حج و عمرہ میں جمع ہے، اُس سے میں جرمانے کی رقم کاٹ دی جائے گی۔معتمرین کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا۔ عمرہ کمپنیوں کے لیے لازم ہے کہ اُن کے جدہ، مکّہ مکرمہ اور مدینہ میں دفاتر موجود ہوں جہاں تعینات عملہ معتمرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں