سعودیہ میں کم سن مرد و خواتین کی بڑی تعداد کو ملازمتیں مِل گئیں

اس وقت مملکت میں 55 ہزار ملازمین ایسے ہیں جن کی عمریں 15 سے 19 سال کے درمیان ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 8 جون 2019 13:53

سعودیہ میں کم سن مرد و خواتین کی بڑی تعداد کو ملازمتیں مِل گئیں
ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،8 جُون2019ء) سعودی عرب کے سرکاری شماریاتی ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں سعودائزیشن کے عمل کے بعد ہزاروں کم سن افراد بھی ملازمتوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔ شماریاتی ادارے کے مطابق اس وقت مملکت میںایسے 55ہزار 462 خواتین اور مرد نجی اور سرکاری شعبوں میں ملازمتوں پر تعینات ہیں جن کی عمریں محض 15 سال سے 19 سال کے درمیان ہیں۔

سعوی اخبار الوطن نے شماریاتی ادارے کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنرل اتھارٹی فار سٹیٹسکس کی جانب سے جاری یہ تفصیلات سال 2018ءکی ہیں۔ مزید کئی شعبوں میں سعودائزیشن کے نفاذ کے بعد اب اس تعداد میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کم عمر افراد میں 54505 مرد اور خواتین سعودی عرب سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 957کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔

(جاری ہے)

54505 کم عمر سعودی ملازمین میں سے مردوں کی گنتی 43,258 ہے جبکہ خواتین کی گنتی 11,248 بتائی گئی ہے۔ شماریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کم سن ملازمین کی تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ کیونکہ اس رپورٹ میں فوجی اور سیکیورٹی شعبوں میں برسرروزگار افراد کو شامل نہیں کیا گیا۔ اسی طرح شہری خدمات کی وزارت یا جنرل آرگنائزیشن فار سوشل سیکیورٹی سے غیر رجسٹرڈ شُدہ کم سن ملازمین بھی اس میں شامل نہیں ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس وقت سعودی مملکت میں برسرروزگار افراد کی گنتی 1 کروڑ 85 ہزار 876 کے لگ بھگ ہے جن میں سے 24 لاکھ 74 ہزار 742 گھریلو ملازمین کے طور پر خدمات نبھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں