سعودی حکومت نے چند ماہ کے دوران لاکھوں ویزے جاری کیے گئے

سعودی ادارہ شماریات کے مطابق غیر مُلکی مرد و خواتین کو 3لاکھ 90 ہزار سے زائد ورک ویزوں کا اجراءکیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 14 جون 2019 16:54

سعودی حکومت نے چند ماہ کے دوران لاکھوں ویزے جاری کیے گئے
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،14 جُون 2019ء) سعودی شماریاتی ادارے (GaStat) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2019ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر مُلکیوں کو 390,828 ورک ویزوں کا اجراءکیا گیا۔ مقامی اخبار الوطن نے شماریاتی ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کی بناءپر اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر مُلکیوں کو 229,457 انفرادی ورک ویزوں کا اجراءکیا گیا جو کہ جاری کردہ کُل ویزوں کا 58.8 فیصد بنتا ہے، نجی شعبے کے لیے 143,685 ویزوں کا اجراءکیا گیا جبکہ سرکاری شعبوں کے لیے 17,686 ویزے جاری کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مارچ کے اختتام تک مملکت میں گھریلو ملازمین اور ملازماﺅں کی گنتی 28 لاکھ 63 ہزار کے لگ بھگ تھی جن میں سے 53.8 فیصد ڈرائیور تھے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 2 لاکھ 59 ہزار 950 ورک ویزے مردوں کو جاری کیے گئے جبکہ خواتین کو جاری کردہ ویزوں کی گنتی 1 لاکھ 30 ہزار 878 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

انفرادی طور پر مردوں کو جاری کردہ نجی ویزوں کی گنتی 1 لاکھ 25 ہزار 178 تھی۔

خواتین کو جاری اس نوعیت کے ویزوں کی گنتی 1 لاکھ 4 ہزار 279 تھی۔ جبکہ سرکاری شعبے میں مردوں کو جاری کرنے والے ویزوں کی گنتی 10,638 اور خواتین کو جاری ویزوں کی گنتی 7,048 بتائی گئی ہے۔ نجی شعبے میں مردوں کو 1 لاکھ 24 ہزار 134 ویزے جاری کیے گئے جبکہ خواتین کو اس نوعیت کے 19,551 ویزوں کا اجراءہوا۔ شماریاتی ادارے کے مطابق مملکت میں موجود ڈرائیور کی گنتی 15 لاکھ 39 ہزار سے بڑھ چُکی ہے ، جبکہ گھریلو مرد و خواتین ملاموں کی گنتی 12 لاکھ 56 ہزار نوٹ کی گئی۔ اس وقت مملکت میں موجودغیر مُلکی خانساماﺅں کی گنتی 23,487، گھریلو محافظوں کی 30,842، پرائیویٹ ٹیچرز کی 4,449ہے جبکہ کسانوں کی گنتی 2,637، گھریلو نرسوں کی 2,530 جبکہ ہاﺅس مینجرز کی 2,104 بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں