حج کے دوران وبائی امراض روکنے کے لیے خصوصی انتظامات کر لیے گئے

اب تک بارہ لاکھ سے زائد عازمین حج کو پولیو اور گردن توڑ بخار کے ٹیکے لگا دیئے گئے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 15 جولائی 2019 12:30

حج کے دوران وبائی امراض روکنے کے لیے خصوصی انتظامات کر لیے گئے
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جولائی 2019ء ) حج بیت اللہ کی آمد آمد ہے۔ مختلف ممالک سے لاکھوں عازمین مناسکِ حج ادا کرنے کے لیے سعودی مملکت پہنچ چکے ہیں۔ اس بار 80 لاکھ سے زائد افراد حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ اتنی بڑی تعدادمیں حاجیوں کی مکّہ، مدینہ اور جدہ میں آمد پر اُن کی سیکیورٹی اور صحت کے حوالے سے خصوصی انتظامات کرنا ہوتے ہیں تاکہ متعدی اور وبائی امراض نہ پھُوٹ پڑیں۔

اس حوالے سے سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اب تک تقریباً 12 لاکھ سے زائد خارجی عازمین کو ایئر پورٹس، بندرگاہوں اور زمینی چوکیوں پر ویکسین دی جا رہی ہے۔ 9 لاکھ سے زائد عازمین کو گردن توڑ بخار کے ٹیکے مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ ، جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ، جدہ کی اسلامی بندرگاہ، جدید عرعر،الودیعہ، البطحا، کنگ فہد پل، الحدیثہ ، الرقعی، سلویٰ اور حال عمار بری سرحدی چوکیوں پر لگائے گئے۔

(جاری ہے)

وزارت حج کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے آغاز سے لیکر جمعہ کی شب تک 2لاکھ36ہزار569عازمین کو پولیو اور 97 ہزار705عازمین کو یلو فیور کے قطرے پلائے گئے۔ وزارت صحت کی جانب سے رواں سال تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر یکم ذیقعد سے صحت مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ سعودی حکام کی جانب سے حرم اور مسجد نبوی میں بھی عازمین کی صحت کے تحفظ کے حوالے سے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ درجنوں میڈیکل ٹیمیں حرم کے اندر اور حرم سے باہر حاجیوں کو پیش آنے والی ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت مستعد ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں