سعودی عرب کے نجی اداروں کے ملازمین کو عید الاضحی کے موقع پر چار دِن کی چھُٹی ہو گی

حکومتی اداروں کے ملازمین اس بار 12 دِن کی لمبی تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ اگست 11:41

سعودی عرب کے نجی اداروں کے ملازمین کو عید الاضحی کے موقع پر چار دِن ..
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اگست 2019ء) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اس بار نجی کمپنیوں اور اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے عید الاضحی کی تعطیلات کی تعداد 4 ہو گی۔ پرائیویٹ ملازمین کے لیے تعطیل کا آغاز 10 اگست کو وقوف عرفہ والے دِن سے ہو گا اور ان تعطیلات کا اختتام 14 اگست کو ہو جائے گا۔

وزارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نجی اداروں کے ایسے ملازمین جو اس بار حج کی سعادت حاصل کرنے جا رہے ہیں، اُنہیں مخصوص 4 تعطیلات کے علاوہ مزید تعطیلات بھی مہیا کی جا سکتی ہیں، تاہم اس کے لیے اُنہیں حج کا پرمٹ اور حج سروس فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے مہیا کیا جانے والا دستاویزی ثبوت بھی پیش کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بتاتے چلیں کہ سعودیہ کے حکومتی اداروں اور محکموں کے ملازمین کو اس بار عید الاضحی کی 12 تعطیلات دی گئیں جن کا آغاز 6 اگست سے ہو گا اور اختتام 17 اگست کو ہو گا۔

تمام سرکاری دفاتر 18 اگست کو معمول کے کام کے لیے کھُل جائیں گے۔ اس حوالے سے ایک نجی ادارے میں کام کرنے والے پاکستانی ملازم اکبر خان کا کہنا تھا کہ جس طرح سعودی حکومت سرکاری ملازمین پر مہربانی کرتے ہوئے اُنہیں زیادہ چھُٹیاں دیتی ہے، اسی طرح نجی اداروں کے ملازمین کے لیے بھی تعطیلات میں اضافہ کرنا چاہیے۔ اس بار سرکاری ملازمین کو 12 تعطیلات دی گئی ہیں تو نجی اداروں کے ملازمین کو بھی کم از کم سات، آٹھ چھُٹیاں ضرور مِلنی چاہئیں۔ اس سے اُن کی تھکاوٹ بھی صحیح طرح اُتر جاتی ہے، وہ عید الاضحی کے موقعے کو بِنا کسی دباؤ کے زیادہ مطمئن طریقے سے منا سکتے ہیں اور دوبارہ ڈیوٹی کا آغاز ہونے پر ہشاش بشاش نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments