سعودی عرب میں خواتین کے لیے ایک اور اچھی خبر آ گئی

140 سعودی خواتین کو ٹریفک انسپکٹر بھرتی کر لیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 7 ستمبر 2019 12:47

سعودی عرب میں خواتین کے لیے ایک اور اچھی خبر آ گئی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،7 ستمبر 2019ء) سعودی عرب میں موجودہ فرمانروا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلیمان کی جانب سے خواتین کو ترقی اور بہتری کی طرف لے جانے کے لیے خصوصی اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک اور قابلِ تعریف اقدام سامنے آیا ہے جس کے تحت 140 سعودی خواتین کو لیڈی ٹریفک انسپکٹربھرتی کر لیا گیا ہے۔ ان خواتین کو ٹریفک انشورنس کے شعبے میں تعینات کیا گیا ہے جن کی ذمہ داری ٹریفک ٹریفک حادثات کے مقامات کا معائنہ کرنا اور پھر اس پر رپورٹ تیار کرنا ہے۔

یہ خواتین ٹریفک حادثات کا معائنہ اور رپورٹنگ کرنے والی کمپنی ”نجم“ کی جانب سے بھرتی کی گئی ہیں۔ العربیہ کے مطابق ریاض میں متعین پہلی ٹریفک انشورنس لیڈی انسپکٹرنے 5 حادثات کے مقامات کا معائنہ کر کے شاندار رپورٹ تیار کی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے ’نجم‘ کے ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر محمد السلیمان نے بتایا کہ ان لیڈی انسپکٹرز کو ذمہ داریاں سونپنے سے پہلے مطلوبہ تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ اُنہیں آن دی فیلڈ کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تربیت مکمل کرنے والی خواتین کو سب سے پہلے ریاض میں تعینات کیا گیا ہے، اس کے بعد دیگر شہروں میں بھی یہ لیڈی ٹریفک انسپکٹر تعینات کی جائیں گی۔ ان خواتین کو بہترین تربیت دی گئی ہے، اسی وجہ سے ریاض میں تعینا ت ایک لیڈی انسپکٹر نے پہلے روز ہی 5 حادثات کی جامع رپورٹ تیارکرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ڈاکٹر محمد السلیمان نے مزید بتایا کہ ٹریفک حادثات کا معائنہ اور ان کی رپورٹ تیار کرنے والے ان لیڈی انسپکٹرز کی گاڑیوں میں سرویلنس کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جن کا مقصد ان خاتون اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں