سفارتخانہ پاکستان ریاض نے یوم دفاع کی مناسبت اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منانے کیلئے تقریب کا انعقاد

مہمان خصوصی اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ سابق جنرل راحیل شریف تھے

منگل ستمبر 01:33

ریاض(حافظ عرفان کھٹانہ سے۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2019ء) سفارتخانہ پاکستان ریاض نے یوم دفاع کی مناسبت اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منانے کے حوالے سے ریاض کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ سابق جنرل راحیل شریف تھے۔اور سعودی عرب کی آرمی ، نیوی اور ایئرفورس ، ایڈمرل ، جبکہ چین ، امریکہ ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک کے سفیروں اور ڈیفنس اتاشی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)


سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا پاک فوج نے نا صرف ملکی دفاع کو بلکہ خطے کے میں دیر پا امن کے کیے بڑا اہم کردار کیا ہے۔ اور کشمیر کی آزادی تک پاکستان قوم ۔ حکومت پاکستان اور افواج پاکستان چین سے نہیں بیٹھے گئے۔
ڈیفینس اتاشی بریگیڈیئر ہارون نے کہا کہ آج پاکستانی افواج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے اور پاکستان کے دفاع کے لیے پاکستانی قوم سمیت پاکستان کی تمام لائن اینڈ فورس مینٹ ایجنسی کی قربانیاں ہیں اور آج کے دن کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی منانے کا نا صرف دن ہے بلکہ اب وقت آگیا ہے عالمی برادری کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت تسلیم کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکا حق انکو دلوائے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments