آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن سعودی عریبیہ کے وفد کی سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز سے ملاقات

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 10 ستمبر 2019 01:35

آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن  سعودی عریبیہ کے  وفد کی سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز سے ملاقات
ریاض(حافظ عرفان کھٹانہ سے۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2019ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آپو مڈل ایسٹ کے وائس چیئرمین اور صدر سعودی عرب محمد یوسف خالد کی قیادت میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز اور ویلفیر اتاشی  شیخ عبد الشکور سے ان کے دفتر  میں تفصیلی ملاقات کی گئی سعودیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کی فلاح بہبود  اور جیل میں  بند پاکستانیوں کی رہائی کے لیے  تفصیل  سے تبادلہ خیال کیا  سفیر پاکستان نے آپو سعودی عرب کی ورکرز کے لئے کاوشوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ سفارتخانہ پاکستانیوں  کی رہائی کے  لیے اپنی پوری کوششیں بروئے کار لا رہا ہیے  اور آئندہ بھئ لاتا رہے گا  اورچھوٹے جرائم  میں قید  پاکستانی  جلد رہا ہو جائیں گے اس کے علاوہ پاکستانی اسکول کے بچوں کی تعلیم  اور اور ٹیکس کے نظام میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی بات ہوئی ویلفیئر اتاشی شیخ عبدالشکور نے کہا کہ آپو مڈل ایسٹ کے وائس چیئرمین چوہدری محمد یوسف خالد ریاض کی معروف سماجی شخصیت ہیں جو پاکستانیوں کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اس موقع پہ چوہدری محمد یوسف خالد نے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز اور سفارت خانہ پاکستان کے تمام عملہ کی اعلی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سفارت خانہ ہم سب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے جو ہر مشکل میں ہمارے ساتھ ہوتا ہے  وفد  میں آپو انٹرنیشنل  کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پروفیسر شیخ عمران آپو الریاض کے صدر شاہد مسعود چوہدری  آپو سعودیہ  کے سیکرٹری خزانہ رضوان شاہد  اور آپو سعودیہ  کے سیکرٹری اطلاعات  حافظ عرفان کھٹانہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اپو کے وفد نے  سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز  کو بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایا۔۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں