ریاض: کم سن بچی پر تشدد کرنے والا فلسطینی والد سعودی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا

ملزم کی گرفتاری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعدعمل میں لائی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 23 ستمبر 2019 10:33

ریاض: کم سن بچی پر تشدد کرنے والا فلسطینی والد سعودی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23ستمبر 2019ء) ریاض پولیس نے اپنی کم سن بچی کو ظالمانہ طریقے سے مار پیٹ کرنے والے فلسطینی والد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق فلسطینی شخص ریاض میں مقیم ہے۔ جس کی عمر چالیس سال کے لگ بھگ ہے۔ اس شخص کے کُل چار بچے ہیں۔ اس فلسطینی شخص کی چند روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی ننھی سی بچی کو صرف اس وجہ سے چہرے پر تھپڑ مار رہا اور اس کے کان کھینچ رہا ہے کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو پا رہی تھی۔

حالانکہ یہ بچی بمشکل ایک سال کی بھی نہیں تھی۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا اور اس کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں پر شئیر کیا گیا تھا۔ جب یہ ویڈیو سعودی پولیس کے نوٹس میں آئی تو انہوں نے اس فلسطینی شخص کو ریاض کے ایک علاقے سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تاہم اپنی گرفتاری سے قبل فلسطینی باشندے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں اُس نے بچی سے اپنے ظالمانہ سلوک پر لوگوں سے معافی مانگی تھی اور یہ بتایا تھا کہ اس کی بیوی دو ہفتے قبل اس کو اور اس کے چار بچّوں کو چھوڑ کر گھر سے چلی گئی تھی۔

فلسطینی کے مطابق اس کی بیوی ہی نے بچی کو مارنے کی ویڈیو مذموم مقاصد کے لیے آن لائن شیئر کی تھی۔اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔ ایک صارف نے لکھا تھا”ایک باپ کی اپنی چند ماہ کی عمر کی بچی کو مارتے ہوئے ویڈیو دیکھ کرمیرے تو رْونگٹے کھڑے ہوگئے۔میں اس کے سوا کچھ نہیں چاہتا کہ اس شخص کو سزائے موت دی جائے۔“جبکہ لبنانی اداکارہ ندین جیم نے اس ویڈیو پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا” میں اس ویڈیو کو آخر تک نہیں دیکھ سکی ہوں۔میں یونیسف اور حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ اس بچی کی مدد کی جائے اور اس کے باپ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔“

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں