سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوطی مِل گئی

مجلس شوریٰ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کھیلوں کے شعبے میں تعاون کے لیے مجوزہ معاہدے کو ہری جھنڈی دکھا دی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 13 نومبر 2019 11:27

سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوطی مِل گئی
ریاض(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13نومبر 2019ء) سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات مثالی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب کو اپنے بڑے بھائی کا درجہ دیا ہے اور سعودی عرب بھی پاکستان کو اسلام کا قلعہ قرار دیتے ہیں۔پاکستان پر جب بھی کوئی مشکل بنی تو سعودی حکومت نے اخلاقی، مالی اور سفارتی تمام محاذوں پر پاکستان کی ڈٹ کر حمایت کی اور اس معاملے میں کبھی کسی مصلحت کو پیش نظر نہیں رکھا۔

اب سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوطی اور قربت مِل گئی ہے۔ سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ کھیلوں کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے کے لیے مجوزہ معاہدے کو ہری جھنڈی دکھادی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی مجلس شوریٰ کااجلاس ریاض میں ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعدد موضوعات پربحث ہوئی اس کے علاوہ منظوری کے لیے پیش کیے گئے مسودہ ہائے قوانین پر بھی ووٹنگ ہوئی۔

ایک اہم مسودہ جس پر با ت چیت ہوئی وہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سپورٹس کے شعبے میں وسیع البنیاد تعاون کے لیے معاہدہ تھا۔ جس کے لیے دونوں ممالک میں مذاکرت میں بہت سے معاملات طے پائے تھے۔ اسی حوالے سے فریقین کے درمیان معاہدے کے مسودہ بھی ووٹنگ کے لیے پیش کیا گیا جس پر بحث کے بعد ارکان شعبے نے اس مجوزہ معاہدے کو مثبت قرار دیتے ہوئے اس کی ابتدائی منظوری دے دی۔ تاہم اس معاہدے کی حتمی منظوری سعودی کابینہ کی کے آئندہ اجلاس میں دی جائے گی۔ ارکانِ شوریٰ کی جانب سے اس اجلاس میں دیگرممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاملات بھی زیر بحث آئے ۔ اس کے علاوہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تدریسی لائحہ عمل کے حق میں بھی ووٹنگ ہوئی۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں