سعودی حکومت نے غیر مُلکیوں کو خوشی کی خبر سُنا دی

سعودی وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگانے جا رہی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 10 دسمبر 2019 11:52

سعودی حکومت نے غیر مُلکیوں کو خوشی کی خبر سُنا دی
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10دسمبر 2019ء ) سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے تارکین وطن اور غیر مُلکی ملازمین کو خوش خبری سُنائی ہے کہ ان پر کوئی نیا ٹیکس لاگو نہیں جا رہا ۔ انہوں نے مقامی العربیہ چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہ مملکت میں شہریت اکاؤنٹ پروگرام 2020ء تک جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔

جس کے تحت شہریوں کو رقوم کی فراہمی 2020ء میں بھی جاری رہے گی۔ الجدعان نے بتایا کہ تارکین وطن پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں ہونے جا رہا۔ حکومت کی جانب سے تارکین وطن اور اُن کے اہلِ خانہ پر عائد فیسوں میں کمی بیشی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اگر ایسا کوئی ارادہ مستقبل میں بن گیا تو پیشگی اعلان کر دیا جائے گا۔ جیسا کہ گزشتہ دِنوں صنعتی شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں شہریوں اور تارکین وطن کو پہلے سے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سعودی کابینہ نے گذشتہ 24 ستمبر کو فیصلہ کیا تھا کہ صنعتوں میں کام کرنے والے افراد کے لیے یکم اکتوبر سے 5 سال کی مدت تک حکومت تارکین وطن ملازمین کے صنعتی الاؤنسز برداشت کرے گی۔الجدعان نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کے بجٹ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ موجودہ سال میں بہت کچھ حاصل کیا ہے آنے والے سال میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور ان کی سروسزنیز نجی شعبے کو با اختیار بنانے اور شہریوں کی ترقی وبہبود کے لیے مزید بہتری کی توقع رکھتے ہیں۔سعودی عرب نے تارکین وطن کی طرف سے اپنے ساتھ لائے جانے والے افراد پر"مالی معاوضہ" کا اطلاق شروع کیا۔ سنہ 2017ء کے دوسرے نصف حصے میں ایسے تارکین وطن کے لیے 100 ریال فی کس عاید مقرر کیے گئے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں