سعودی عرب میں ایک اور انقلابی تبدیلی آ گئی

درعیہ گھڑ سواری فیسٹیول میں سعودی مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی شرکت کریں گی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 11 دسمبر 2019 17:32

سعودی عرب میں ایک اور انقلابی تبدیلی آ گئی
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11دسمبر 2019ء) سعودی عرب میں ایک اور تبدیلی آ گئی۔ گھڑ سواری کے بین الاقوامی میلے میں پہلی بار مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین گھڑ سوار بھی شرکت کریں گے۔ گھڑ سواری کا یہ میلہ ’درعیہ فیسٹیول‘ جمعرات کے روز سے شروع ہو رہا ہے۔ جس میں دُنیا بھر کے مختلف ممالک سے 100 سے زیادہ مرد اور خواتین گھڑ سوار شرکت کریں گے۔اس بین الاقوامی مقابلے کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں پر کھلاڑی زیادہ سے پوائنٹس اسکور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ اُنہیں 2020 میں ٹوکیو اولمپکس اور گھڑ سواری کی عالمی چیمپین شپ میں کوالیفائی کرنے میں بھرپور مدد مِل سکی۔

العربیہ نیٹ کے مطابق گزشتہ روز درعیہ گھڑ سواری فیسٹول کے سلسلے میں خصوصی پریس کانفرنس منگل کے روز منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں میڈیا پرسنز کے گروپ اور گھڑ سواری کے کھیل کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر Saudi Arabian Equestrian Federation کے صدر شہزادہ عبداللہ بن فہد بن عبداللہ آل سعود نے ایونٹ سے متعلق تفصیلات بتائیں۔ اپنی گفتگو کے آغاز پر شہزادہ عبداللہ نے کھیلوں بالخصوص گھڑ سواری کے کھیل کے لیے بے پناہ سپورٹ پر سعودی فرماں روا، سعودی ولی عہد اور مملکت کی جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی عرب آج 4 اسٹار کیٹیگری کی عالمی گھڑ سواری چیمپین شپ کی میزبانی کر رہا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ مستقبل میں مملکت گھڑ سواری کے کھیل کی قیادت کرے۔ مقابلے کے سلسلے میں تمام تر انتظامات اور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ہمی اس بات کے متمنی ہین کہ یہ فیسٹول کامیابی سے ہمکنار ہو۔ ہم مقابلے میں شریک مملکت کے تمام بیٹوں اور بیٹیوں کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

درعیہ گھڑ سواری فیسٹول کا شمار سعودی عرب میں کھیلوں کے میدان میں ایک تاریخی ایونٹ کے طور پر ہوتا ہے۔ مملکت کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب مرد اور خواتین کھلاڑی ایک ساتھ مد مقابل ہوں گے۔اس موقع پر گھڑ سواری سے تعلق رکھنے والے سعودی نوجوان مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے درعیہ فیسٹول میں شرکت کے حوالے سے اپنی گہری مسرت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں