ریاض کے مشہور کثیر منزلہ ٹاور میں آگ بھڑک اُٹھی

کنگ فہد روڈ پر واقع ٹاور میں ہونے والی آتش زدگی سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 17 فروری 2020 10:55

ریاض کے مشہور کثیر منزلہ ٹاور میں آگ بھڑک اُٹھی
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17فروری 2020ء) گزشتہ کچھ عرصہ سے جدہ اور ریاض میں آتش زدگی کے واقعات میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک بار پھر ریاض کی ایک عمارت کو آتش زدگی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سعودی ویب سائٹ سبق کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کنگ فہد روڈ پر واقع ایک کثیر منزلہ ٹاور میں آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ شہری دفاع محکمہ کے مطابق ریاض کے کنگ فہد روڈ پر ایک ٹاور میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی تھیں۔

اس آگ عمارت کوکافی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آتش زدگی کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران ہی جدہ کے مصروف کاروباری علاقے العزیزیہ میں بھی ایک الیکٹرک مارکیٹ کی ایک دُکان میں آگ بھڑک اُٹھی۔

(جاری ہے)

یہ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دُکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جس کے باعث دُکاندار اور سامان خریدنے آنے افراد بھی اپنی جانیں بچانے کے لیے وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ الیکٹرک اشیاء کی خرید و فروخت کے لیے مشہور مارکیٹ’سوق الغراب‘ العزیزیہ کے علاقے کی شارع بلدیہ پر واقع ہے۔ جہاں گزشتہ روز سوا تین بجے سہ پہر کو اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی نے بتایا کہ آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر بریگیڈ کا عملہ اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئیں۔

آگ بُجھانے کے مستعد عملے نے فوری طور پر آگ بجھانے کے لیے کارروائی شروع کر دی جس کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اسے مکمل طور پر بُجھانے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔ آخر کار کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بظاہر یہ آگ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ لگتی تھی۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں