سعودی شہری نے غیر مُلکی شہری کو غیر قانونی کاروبار کی پیشکش کرنے پر پکڑوا دیا
غیر مُلکی نے سعودی کو آفر کی تھی کہ وہ اُس کا لانڈری کا کاروبار اپنے نام سے چلائے تو وہ اسے 5 ہزار ریال ماہانہ دے گا
محمد عرفان بدھ 19 فروری 2020 11:34
(جاری ہے)
اگر سعودی اس کاروبار کو اپنے نام سے چلائے تو وہ اُسے ہر مہینے پانچ ہزار ریال کی بھاری رقم دینے کو تیار ہے۔
قانون سے انجان سعودی باشندے نے مشورے کی خاطر غیر مُلکیوں کے کاروبار کے سدباب کے لیے قائم سرکاری ادارے کو خط لکھ کر پوچھا کہ اُس کے پاس ایک غیر مُلکی آیا تھا جس نے پچاس ہزار ریال میں لانڈری خریدی تھی۔ اس نے مجھے آفر کی کہ وہ اس کے کاروبار کو اپنا ظاہر کرے تو وہ اسے مہینہ وار پانچ ہزار ریال دے گا۔ جبکہ سارا کاروبار وہی سنبھالے گا۔ سعودی ادارے کی جانب سے سعودی شہری کو بتایا گیا ہے کہ یہ قانوناً جرم ہے جس پر دو برس تک قید اور دس لاکھ ریال تک کا جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے۔ جبکہ مقامی اخبارات میں غیر مُلکی اور سعودی کی تشہیر بھی کی جاتی ہے۔ جس کے بعد سہمے ہوئے سعودی نے کاروبار کی پیشکش کرنے والے غیر مُلکی کا نام ظاہر کر دیا۔ جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔سعودی عرب میں ایک مقامی شخص کے نام سے ذاتی کاروبار چلانے والے پاکستانی کو گرفتار کر لیا گیا اور اس پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے بعد اُسے ڈی پورٹ بھی کیا جا چکا ہے۔ یہ پاکستانی شخص قصیم ریجن کے شہر بریدہ میں مقیم تھا اور وہاں اس نے ایک سعودی شہری کے نام سے اپنا کھجوروں کا کاروبار شروع کر رکھا تھا۔ جس کی کسی مقامی شخص نے مخبری کر دی۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے پہلے اس معاملے کی چھان بین کی اور تسلّی ہو جانے کے بعد پاکستانی کو تجارتی جعلسازی پر گرفتار کر لیا ۔ عدالت میں پاکستانی اور سعودی کے خلاف سجل تجاری کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ جس کے بعد دونوں افراد پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ جبکہ پاکستانی کو جرمانے کے علاوہ ڈی پورٹ کیے جانے کا حکم بھی سُنایا ہے اور اس کا نام بھی بلیک لسٹ ہو گیا ہے ۔ اس طرح وہ زندگی بھرمیں کبھی روزگار یا کاروبار کے سلسلے میں دوبارہ مملکت میں کبھی داخل نہیں ہو سکے گا۔ فوجداری عدالت کی جانب سے دونوں افراد کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے جُرم کی تشہیر ذاتی خرچ سے مقامی اخبارات میں کروانے کے پابند ہوں گے۔ جبکہ سعودی شہری کا تجارتی لائسنس بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اس معاملے کی اطلاع دینے والے شخص کو پالیسی کے مطابق کل عائد جرمانوں کی 25 فیصد رقم بھی بطور انعام دی گئی ہے۔ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، وزیراعظم
سعودی عرب میں رمضان المبارک سے متعلق مساجد کیلئے ضوابط جاری
سعودی عرب کی خطے میں ای گورنمنٹ سروسز میں پہلی پوزیشن
پاکستان آرمی اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری مشقیں
اردن کے ولی عہد کی سعودی اہلیہ شہزادی رجوہ کے والد کا انتقال ہوگیا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب سیاحتی شعبے میں سرفہرست قرار
پاکستان اور سعودیہ کے دفاعی شعبے میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط
سعودی عرب نے مقامی طور پر اسمبل شدہ نیا ’ہاک جیٹ‘ لانچ کردیا
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
سعودیہ میں ایک ہفتے میں 19 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین گرفتار
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری
-
رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر مسجد الحرام میں انسانوں کا سمندر امڈ آیا، تا حد نگاہ نمازی ہی نمازی نظر آئے
-
امارات میں فضائی مسافروں کیلئے عید پر رش سے بچاؤ کی ہدایات جاری
-
وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا پہلا غیر ملکی دورہ
-
"30 سیکنڈز تک زمین لرزتی رہی"
-
روس میں متعین پاکستان کے سفیرمحمد خالد جمالی کا کروکس سٹی ہال ماسکو کا دورہ