وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جمعہ 31 مئی 2013 19:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مئی۔2013ء) تحریک انصاف کے پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہد ے کا حلف اٹھا لیا۔ کہتے ہیں امید ہے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ نومنتخب تحریک انصاف کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اپنے عہدے کا حلف کا اٹھا لیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ واضح رہے نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک چوراسی ووٹ حاصل کر کے خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ ان کے مدمقابل جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمن نے سینتیس ووٹ حاصل کیے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں