ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرنے کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے ،نئے کمپیوٹر پروگرام سے ری فنڈ کے معاملات میں تاخیر ہوئی ،نئے نظام سے ری فنڈ کے کیسز تیزی سے نمٹائے جا ئیں گے، بوگس ری فنڈ کلیم پکڑنے میں آسانی ہوگی ، ایف بی آر کے چیئر مین انصر جاوید کی سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے تجارت کو یقین دہانی

جمعہ 31 مئی 2013 19:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31مئی۔2013ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو چیئر مین ایف بی آر انصر جاوید نے یقین دلایا ہے کہ ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرنے کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے تاہم نئے کمپیوٹر پروگرام کی وجہ سے ری فنڈ کے معاملات میں قدرے تاخیر ہوئی نئے نظام سے جہاں ری فنڈ کے کیسز تیزی سے نمٹائے جا ئیں گے وہاں بوگس ری فنڈ کلیم پکڑنے میں آسانی ہوگی ۔

جمعہ کو سٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس کا اجلاس اس کے چیئر مین حاجی غلام علی کی زیر صدارت ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹرز جہانگیر بدر ، ڈاکٹر کریم احمد خواجہ ، الیاس احمد بلور اورچوہدری جعفر اقبال نے شرکت کی ۔ سٹینڈنگ کمیٹی نے خیبر پختونخواہ صوبے میں برآمد کندگان کو ڈیوٹی ٹیکس میں چھوٹ دینے کے معاملے کا جائزہ لیا ۔ سینیٹر جعفر اقبال نے تجویز دی کہ معاملے کو نئی حکومت اور نئے وزیر کے آنے تک پندرہ روز کیلئے ملتوی کیا جائے ۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ دیگر صوبوں کی طر ح خیبر پختونخواہ کے برآمد کندگان کو چھوٹ دینے کا فیصلہ ای سی سی میں فیصلہ ہو گیا تھا اب صرف عمل درآمد کرانا باقی ہے ۔ چیئر مین ایف بی آر نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کے فنڈ کے کیس جلدی نمٹائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں