سعودی عرب میں مٹھائی بنانے والا کارخانہ سیل، کئی غیر ملکی گرفتار

جس مقام پر مٹھائی تیار کی جاتی تھی وہاں صفائی ستھرائی کا کوئی خاص خیال نہیں رکھا جاتا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 25 فروری 2020 17:20

سعودی عرب میں مٹھائی بنانے والا کارخانہ سیل، کئی غیر ملکی گرفتار
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2020ء) سعودی عرب میں ایک مٹھائی بنانے والا کارخانہ سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ وہاں موجود کئی غیر مُلکی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے القریات کمشنری میں ایک غیر قانونی کارخانے پر چھاپہ مارا جو ایک رہائشی مکان میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کارخانے میں انتہائی غیر مناسب طریقے سے گندی مٹھائی تیار کی جاتی ہے اور اس مٹھائی کی تیاری کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی بالکل پرواہ نہیں کی جارہی تھی۔

اُردو نیوز کے مطابق کارخانے کے بارے میں وزارت تجارت کے کنٹرول روم پر اطلاع ملنے کے بعد تفتیشی ٹیم نے چھاپہ مارا۔ جس مقام پر مٹھائی تیار کی جاتی تھی وہاں صفائی ستھرائی کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

مٹھائی بنانے کیلیے مخصوص آٹا اور دیگر سامان بھی کھلا رکھا جاتا تھا۔ اطراف میں صفائی نہ ہونے سے تیار کی جانے والی مٹھائی بھی مضر صحت ثابت ہو سکتی تھی۔

وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سیل کیے جانے والے کارخانے کے مٹھائی بنانے والے کارکن کسی احتیاطی تدابیر یا حفظان صحت کے اصولوں سے آشنا نہیں تھے جس پر وہاں کام کرنے والے کارکنوں پر قانون شکنی کا مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔واضح رہے مملکت میں اشیائے خورونوش تیار کرنے والی دکانوں یا کارخانوں کے قیام کے لیے بلدیہ، وزارت تجارت اور صحت کی جانب سے لائسنس جاری کیا جاتا ہے جس کی شرائط مقرر ہیں جبکہ اشیائے خورونوش تیار کرنے والے کارکنوں کا باقاعدہ طبی معائنہ کرانا بھی لازمی ہے۔

اشیائے خورونوش کی صنعت سے منسلک کارکنوں کو میڈیکل کارڈ جاری کیاجاتا ہے جس کے بغیر کوئی کارکن کھانے پینے کی اشیا تیار کرنے اور فروخت کرنے والی دکانوں یا ہوٹلوں میں کام نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں