سعودی عرب جانے سے روک دیئے گئے پاکستانی عمرہ زائرین کیا کریں؟

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے رہنمائی کے لیے ٹیلی فون نمبر کا اجراء کر دیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 27 فروری 2020 14:33

سعودی عرب جانے سے روک دیئے گئے پاکستانی عمرہ زائرین کیا کریں؟
جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2020ء) خلیجی ممالک میں کرونا کا وائرس اپنے پنجے گاڑ چُکا ہے۔ جس کے بعد سعودی حکومت نے عمرہ اور زیارتوں کے لیے مقدس مقامات میں داخلوں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔جمعرات کو سعودی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کے خدشے کے باعث مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت کرنے یا عمرہ کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس کے علاوہ ان تمام ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جہاں سے کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کا خطرہ ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستان سے آپریٹ کرنے والی تمام ایئرلائنز کوعمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مسافروں کو نہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو نہ لانے کی ہدایت پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد جاری کی۔

سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ ویزے حاصل کرنے والے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ مزید ہدایات کے لیے وزارت سے رابطہ کیا جائے۔اس حوالے سے وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ وہ عمرہ کے وہ خواہش مند جن کے عمرہ ویزے جاری ہو چکے ہیں، وہ وزارت سے براہ راست رابطہ کر کے ہدایات لے سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وزارت نے ایک ٹیلی فون نمبر 00966920002814 جاری کیا ہے۔ جس پر زائرین تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان کے علاوہ بھارت، مصر، الجزائر، تُرکی اور مصر کے باشندے بھی اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان تمام ممالک سے رابطہ کرنے والے افراد پر لوکل کال کے چارجز ہی لاگو ہوں گے۔اس کے علاوہ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے دو ای میلزایڈریس [email protected]، اور [email protected]بھی جاری کیے گئے ہیں۔ جن پر ای میلز کر کے عمرہ ویزہ حاصل کرنے والے افراد رابطہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے عمرہ اور زیارتوں کے لیے مقدس مقامات میں داخلوں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کے خدشے کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ جمعرات کو سعودی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کے خدشے کے باعث مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت کرنے یا عمرہ کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس کے علاوہ ان تمام ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جہاں سے کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کا خطرہ ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو نہ لانے کی ہدایت پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد جاری کی۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں