سعودی عرب میں کورونا کیسز کی تعداد 67,719 ہو گئی

مملکت میں ایک ہی روز میں کورونا کے نئے 2,642 ریکارڈ کیسز سامنے آ گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 23 مئی 2020 14:01

سعودی عرب میں کورونا کیسز کی تعداد 67,719 ہو گئی
ریاض( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23مئی 2020ء) سعودی مملکت میں کورونا وائرس کا جن بے قابو ہو گیا ہے۔مملکت میں ایک ہی روز میں 2,642 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جو کہ اب تک کے یومیہ کیسز کا نیا ریکارڈ ہے۔ ریاض میں 856افراد ، جدہ میں 403 ، مکہ مکرمہ 289 ، مدینہ منورہ 205 ، دمام 194 ، الدرعیہ 118 ، الجبیل 87 ، قطیف 77 ، الخبر 73 ، طائف 52 اور الھفوف میں 49 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

نئے مریضوں میں 38 فیصد سعودی اور 62 فیصد غیر ملکی شامل ہیں۔ مملکت میں کورونا مریضوں کی مجموعی گنتی 67,719 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ مملکت میں کورونا وائرس کے باعث پچھلے 24 گھنٹوں میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 2963افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب تک 364 افراد کورونا کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جبکہ شفایاب ہونے والوں کی مجموعی گنتی 39,003 تک پہنچ گئی ہے۔کورونا کے تازہ ترین مریضوں میں 38 فیصد سعودی ہیں جبکہ 62 فیصد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔ کورونا کے مجموعی مریضوں میں مردوں کی گنتی 73 فیصد جبکہ خواتین کی تعداد 27فیصد ہے۔ بچوں میں کورونا کا تناسب 11 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ بزرگ مریضوں کی شرح 4 فیصد بتائی گئی ہے۔ مملکت میں اب تک 6 لاکھ 67ہزار سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

عودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 22 مئی شام 5 بجے سے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاوٴن شروع کردیا گیا۔مکمل لاک ڈاون بدھ27 مئی تک جاری رہے گا۔ سعودی عرب کے تمام صوبوں، شہروں اور قصبوں میں مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا۔الشلھوب نے نئے کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران پہلے سے جاری کردہ پاس موثر ہوں گے۔ ان کی منسوخی کا فیصلہ ہوا تو باقاعدہ اعلان کیاجائے گا.دیہات، تحصیلوں اور چھوٹی چھوٹی بستیوں میں بھی پٹرولنگ ہوگی جو شخص بھی مکمل لاک ڈاوٴن اقدامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں