سعودی عرب میں عارضی کرفیو پاس کے حصول کے لیے طریقہ کار کی وضاحت کر دی گئی

توکلنا ایپ کے ذریعے صبح 6 سے سہ پہر 3 بجے تک کرفیو پاس جاری کیاجاتاہے، ہفتے میں زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے یا ایک دن میں ایک گھنٹے کیلیے ہی کرفیو پاس جاری کیاجاتا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 26 مئی 2020 16:22

سعودی عرب میں عارضی کرفیو پاس کے حصول کے لیے طریقہ کار کی وضاحت کر دی گئی
ریاض( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2020ء) سعودی عرب کے تمام شہروں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ ہے اس دوران علاج معالجہ یا ہنگامی حالت کے علاوہ محلوں میں سپرسٹورز سے اشیائے خورونوش لینے کے لیے عارضی کرفیو پاس جاری کروایا جاسکتا ہے۔ اُردو نیوز کے مطابق عید الفطر کے چار دن جب کہ24 گھنٹے کا کرفیو نافذ ہے، اس دوران آن لائن ڈلیوری سروس سے ہی استفادہ کیاجاسکتا ہے۔

انتہائی ضروری حالات پیش آنے پر وزارت داخلہ کی جانب سیسمارٹ فونز پر محدود وقت کیلیے ہنگامی بنیادوں پر کرفیو پاس جاری کیے جارہے ہیں جس کے لیے ’توکلنا‘ ایپ کے ذریعے اجازت حاصل کی جاسکتی ہے۔ توکلنا ایپ پر جاری کی جاننے والے کرفیو پاس محدود وقت اور مقررہ مقام کے لیے ہی جاری کیے جاتے ہیں. ایپ پر لاگ ان کرنے کے بعد جاری کیا جانے والا کرفیو پاس موبائل پر ارسال کردیاجاتا ہے جسے استعمال کرتے ہوئے محلے کی دکانوں سے اشیائے ضروریہ خریدنا ممکن ہو گا۔

(جاری ہے)

توکلنا ایپ کے ذریعے صبح 6 سے سہ پہر 3 بجے تک کرفیو پاس جاری کیاجاتاہے. ایک شخص کیلیے ہفتے میں زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے یا ایک دن میں ایک گھنٹے کیلیے ہی کرفیو پاس جاری کیاجاتا ہے۔ایپ سے جاری کیے جانے والے کرفیو پاس میں اپنے علاقے کی نشاندہی کرنے کیلیے لوکیشن ارسال کیجاتی ہے علاوہ ازیں جہاں جانا ہو وہاں کی لوکیشن بھی دی جاتی ہے۔خودکارسسٹم کے ذریعے دونوں لوکیشنز کو نوٹ کرنے کے بعد ایک گھنٹے کیلیے پاس جاری کیاجاتاہے. پاس حاصل کرنے والے کیلیے لازمی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے دوران واپس گھر پہنچ جائے۔

واضح رہے کورونا وائرس سے بچاو کیلیے سعودی عرب میں عید الفطر کے چاروں دن 24 گھنٹے کا مکمل کرفیو نافذ ہے .اس دوران کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ، کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 10 ہزارریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں