ملازمہ نے اپنی سعودی مالکن کو مار ڈالا

قاتل ملازمہ نے واردات انجام دینے بعد خود کو بھی مارنے کی کوشش کی، مگر کامیاب نہ ہو سکی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 29 مئی 2020 13:25

ملازمہ نے اپنی سعودی مالکن کو مار ڈالا
ریاض(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-92مئی2020ء) سعودی مملکت میں ایک غیر ملکی ملازمہ نے اپنی بزرگ مالکن کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ ملازمہ نے اس واردات کے بعد خود کو بھی چاقوسے زخم لگا کر مارنے کی کوشش کی، مگرکامیاب نہ ہو سکی۔

اُردو نیوز کے مطابق ریاض پولیس نے اپنی سعودی مالکن کو قتل کرنے والی خادمہ  کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ ملزمہ نے واردات کرنے کے بعد خود کو گھرکے کمرے میں بند کرلیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق المجاردہ کمشنری کے علاقے عبس میں پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک فلیٹ سے کافی چیخنے کے آوازیں آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔

فلیٹ اندر سے بند تھا جسے کافی مشقت کے بعد کھولا گیا جہاں خون میں لت پت معمر خاتون کی نعش پڑی ہوئی تھی۔اہلکاروں نے فلیٹ کی تلاشی لی اور ایک کمرہ اندر سے مقفل تھا جس کا دروازہ کافی کوشش کے بعد توڑا گیا جہاں ملزمہ چھپی ہوئی تھی۔پولیس نے واردات میں استعمال ہونےوالا چاقو بھی برآمد کر لیا ۔ گرفتار کی گئی افریقی خادمہ کے جسم پر بھی چاقو کے نشانات تھے۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس نے خودکشی کے ارادے سے خود کو تکلیف پہنچائی ہو گی۔ملزمہ کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دیا گیا۔ نعش کے ابتدائی معائنہ میں بتایا گیاہے کہ ملزمہ نے چاقو کے 9 وار کیے تھے۔  ملزمہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسکا تعلق افریقہ سے ہے جومعمر خاتون کے پاس گزشتہ 3 ماہ سے ملازم تھی ۔ ملزمہ سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اسکا کیس پراسیکیوشن کے ادارے کے سپرد کردیا جائے گا جہاں چالان مکمل کرکے مقدمہ عدالت بھیجاجائےگا۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں