سعودی عرب میں دُکانوں اور کاروباری مراکز کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی گئیں
تمام گاہکوں کے لیے ماسک کا انتظام کیا جائے گا، کیش ڈیلنگ سے اجتناب کی کوشش کی جائے گی، سماجی فاصلہ رکھا جائے گا، گاہکوں کے لیے سینیٹائزر کا اتنظام کیا جائے گا
محمد عرفان جمعہ 29 مئی 2020 15:53
(جاری ہے)
تمام گاہکوں کے لیے ماسک کا انتظام کیا جائے گا، کیش ڈیلنگ سے اجتناب کی کوشش کی جائے گی، سماجی فاصلہ رکھا جائے گا، گاہکوں کے لیے سینیٹائزر کا اتنظام کیا جائے گا، ایک گاہک کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ایک شخص ہوگا، دکان میں داخل ہونے سے پہلے ہر شخص کے جسم کا درجہ حرارت دیکھا جائے گا۔
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے کاروباری مراکز اور دکانوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لائحہ عمل کی منظوری دے دی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’احتیاطی تدابیر کا تفصیلی لائحہ عمل ہول سیل، ریٹیل، تعمیرات اور صنعت کے شعبوں سے وابستہ کاروباری اداروں سے تعلق رکھتا ہے‘۔’مذکورہ شعبوں میں سے ہر ایک کے لیے کن ضابطوں کا خیال رکھنا ہے، اس کی وضاحت لائحہ عمل میں دی گئی ہے‘۔وزارت نے کہا ہے کہ ’ہول سیل اور ریٹیل کے کاروباری مراکز میں چھوٹی دکانیں، شاپنگ مالز، مارکیٹیں اور روز مرہ اشیا فروخت کرنے والی دکانیں شامل ہیں‘۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’احتیاطی تدابیر کا لائحہ عمل گاہک، ملازم، فروخت ہونے و الی اشیا، دکان، گودام اور دیگر اشیا کے متعلق ہے‘۔’لائحہ عمل وزارت داخلہ، وزارت تجارت، وزارت خزانہ، وزارت ہیومن ریسورسز اور وزارت صنعت وتجارت کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی نے ترتیب دیا ہے‘۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’تمام دکانیں، تجارتی مراکز، شاپنگ مال اور وہ تمام ادارے جنہیں لائحہ عمل میں مخاطب کیا گیا ہے وہ اس پر عمل کرنے کے پابند ہیں‘۔متعلقہ عنوان :
ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، وزیراعظم
سعودی عرب میں رمضان المبارک سے متعلق مساجد کیلئے ضوابط جاری
سعودی عرب کی خطے میں ای گورنمنٹ سروسز میں پہلی پوزیشن
پاکستان آرمی اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری مشقیں
اردن کے ولی عہد کی سعودی اہلیہ شہزادی رجوہ کے والد کا انتقال ہوگیا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب سیاحتی شعبے میں سرفہرست قرار
پاکستان اور سعودیہ کے دفاعی شعبے میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط
سعودی عرب نے مقامی طور پر اسمبل شدہ نیا ’ہاک جیٹ‘ لانچ کردیا
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
سعودیہ میں ایک ہفتے میں 19 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین گرفتار
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری
-
رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر مسجد الحرام میں انسانوں کا سمندر امڈ آیا، تا حد نگاہ نمازی ہی نمازی نظر آئے
-
امارات میں فضائی مسافروں کیلئے عید پر رش سے بچاؤ کی ہدایات جاری
-
وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا پہلا غیر ملکی دورہ
-
"30 سیکنڈز تک زمین لرزتی رہی"
-
روس میں متعین پاکستان کے سفیرمحمد خالد جمالی کا کروکس سٹی ہال ماسکو کا دورہ