سعودی عرب میں مقیم مشکلات کا شکار پاکستانیوں کے لیے بُری خبر آ گئی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 11 اگست 2020 09:38

سعودی عرب میں مقیم مشکلات کا شکار پاکستانیوں کے لیے بُری خبر آ گئی
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اگست 2020ء) کورونا وائرس کی وجہ سے دُنیا بھر میں اس وقت ایک نحوست کا راج ہے۔ ایک طرف لوگوں کی اموات ہو رہی ہیں تو دوسری طرف کاروبار ٹھپ ہونے سے کروڑوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔ سعودی عرب میں بھی کورونا کی وجہ سے خصوصاًتارکین کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے۔ ایسے وقت میں سعودی پٹرولیم ادارے ارامکو نے ایک اور بُری خبر سُنا دی ہے۔

ارامکو کی جانب سے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ ارامکو کی جانب سے 11 اگست سے 10 اگست تک کے لیے پٹرول کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں، جن کے مطابق مملکت میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق پٹرول 91 کی نئی قیمت ایک ریال 43 ہللہ مقرر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ جولائی میں اس پٹرول کی قیمت 1 ریال 29 ہللہ فی لیٹر مقرر کی گئی تھی ۔

اس طرح پٹرول 91 کی قیمت میں 14 ہللہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پٹرول 95 کی نئی قیمت بھی بڑھا کر ایک ریال 60 ہللہ فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ اس پٹرول کی قیمت ایک ریال 44 ہللہ تھی۔ اس لحاظ سے پٹرول 95 کی قیمت میں 16 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔تاہم ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں پچھلے ماہ کے نرخوں پر برقرار رکھی گئی ہیں۔ ڈیزل کی قیمت 52 ہللہ فی لیٹر ہی رہے گی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت پچھلے ماہ کی طرح ہی70 ہللہ فی لٹر ہوگی۔

ارامکو کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ ہفتہ آج 11 اگست سے نافذ العمل ہوں گے۔واضح رہے کہسعودی مملکت میں پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں تیل کے برآمدی نرخوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کے مطابق ہی سعودی عرب میں بھی قیمتوں میں رد و بدل کی جاتی ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں