سعودی مریض کی سنگین لاپرواہی نے نرس کو بھی کورونا کا شکار بنا دیا

کورونا مریض کو اُٹھانے کے دوران نرس کا ماسک اُتر گیا، چند دن بعد نرس کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آ گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 13 اگست 2020 09:34

سعودی مریض کی سنگین لاپرواہی نے نرس کو بھی کورونا کا شکار بنا دیا
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2020ء) سعودی عرب میں کورونا کے ایک مریض کی غفلت سے ہسپتال کا میل نرس بھی کورونا کا شکار ہو گیا۔ ریاض کے شاہ سلمان ہسپتال کے کورونا وارڈ میں تعینات میل نرس محمد القرنی میں بھی کورونا کی تشخیص ہو گئی۔ محمد القرنی نے بتایا کہ اس کی تمام تر احتیاط کے باوجود ایک مریض کی بے احتیاطی نے اسے کورونا میں مبتلا کر دیا۔

کورونا وارڈ میں زیر علاج ایک مریض بہت کمزوری کی حالت میں تھا۔ اسے ہسپتال کے طبی عملے نے ہدایت کی تھی کہ وہ بیڈ پر ہی لیٹا رہے اور خود کہیں بھی اکیلے اُٹھنے یا کہیں جانے کی کوشش نہ کرے۔ تاہم وہ تمام ہدایات کونظر انداز کر کے خود ہی بیت الخلا چلا گیا اور وہاں پر کمزوری کے مارے گر گیا۔ محمد القرنی فوری طور پر اس کی مدد کو پہنچا۔

(جاری ہے)

مریض کو اُٹھانے کی کوشش کے دوران اس کا ماسک گر گیا۔

چند روز بعد اسے بھی کمزوری اور بخار کی شکایت ہوئی۔ ٹیسٹ کروانے پر اس میں بھی کورونا کی تشخیص ہو گئی۔ القرنی کا کہنا تھا کہ مریض کی لاپرواہی سے وہ بھی تمام تر احتیاط کے باوجود کورونا کا نشانہ بن گیا۔ تاہم اب علاج کرانے کے بعد وہ مکمل صحت یاب ہو گیا اور اپنی ڈیوٹی پر لوٹ آیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ریاض میں ایک نرس عبدالکریم کو مریض نے علاج کے لیے گھر بُلا کر قتل کر ڈالا۔

المطیری کے بھائی نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عبدالکریم نے ذہنی مریض کے باپ سے رابطہ کر کے درخواست کی کہ وہ اسے اپنے گھر پہنچا دے- اس پر باپ نے اسے بتایا کہ اس کا بیٹا اس وقت گھر پر تنہا ہے-آپ اسے دوا دے سکتے ہو تاہم المطیری جیسے ہی گھر میں داخل ہوئے مریض نے اچانک ان پر تیز دھارآلے سے پے در پے وار کرکے قتل کر دیا۔ذہنی مریض نے پولیس میں بیان ریکارڈ کراتے وقت اعتراف کیا کہ وہ ایک ماہ سے المطیری کے قتل کا پروگرام بنا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مریض کا لہجہ بتا رہا ہے کہ وہ جو کہہ رہا ہے سمجھ کر کہہ رہا ہے۔ چچازاد بھائی نے بتایا کہ جو کچھ ہوا وہ ناقابل یقین ہے۔ عبدالکریم کی عمر 28 برس تھی۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں