سعودی عرب میں مطلوب ہونے کی صورت میں اقامہ ہولڈرز کیا کریں؟

مطلوب ہونے پر اقامہ معطل کر دیا جاتا ہے جس کی تجدید بھی نہیں کرائی جا سکتی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 15 اگست 2020 11:12

سعودی عرب میں مطلوب ہونے کی صورت میں اقامہ ہولڈرز کیا کریں؟

جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اگست 2020ء) سعودی مملکت میں کورونا وائرس کی وجہ سے فلائٹ آپریشنز تاحال معطل ہیں۔پروازوں کا سلسلہ کب تک معطل رہے گا کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔ سعودی عرب میں لاکھوں پاکستان مقیم ہیں جنہیں قانون محنت اور کفیل کے ناروا سلوک سے مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اُردو نیوز کو سعودیہ میں مقیم ایک پاکستانی تارکِ وطن ولی محمد نے سوال بھیجا ہے کہ کیا مطلوب ہونے کے بعد اقامہ تجدید ہو سکتا ہے یا نہیں، جس کمپنی نے اسے مطلوب قرار دیا ہے وہ وہاں سے نقل کفالہ کراچکا ہے، ایسی صورت میں کیا کیا جائے‘؟ جس کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں قانون محنت کے تحت لازمی ہے کہ غیرملکی ملازم اسی کمپنی یا ادارے میں کام کرے جس کی کفالت میں وہ مملکت آیا تھا اگر وہ ایسا نہیں کرتا اور کسی اور جگہ کام کرتا ہے تو کمپنی ، ادارے یا ذاتی کفیل کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ کارکن کے بارے میں متعلقہ ادارے کو مطلع کرے۔

(جاری ہے)

اس اطلاع کو قانونی اصطلاح میں ’ہروب‘ کہا جاتا ہے۔ اگرآپ کا مقصد ہروب ہے تو یہ جرم ہے۔ جہاں تک آپ نے لفظ 'مطلوب' استعمال کیا ہے وہ قانونی اصطلاح میں ’ہروب‘ کے زمرے میں نہیں آتا بلکہ اس کا مقصد کسی معاملے میں مطلوب کے ہوتے ہیں۔ آپ کو چاہئے کے سابقہ کمپنی سے رجوع کریں اور معلوم کریں کہ انہوں نے نقل کفالہ کے بعدآپ کو ’مطلوب ‘ کی فہرست میں کیوں شامل کیا ہے۔ جب تک آپ سابق کمپنی سے اس معاملے کو ختم نہیں کراتے آپ کا اقامہ سیز رہے گا۔ نہ تو تجدید ہو سکے گا اور نہ ہی دیگر قانونی معاملات انجام دیئے جا سکتے ہیں۔ 

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں