سعودی حکومت نے اقامہ کی توسیع کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کر دیا

جوازات کے مطابق غیر ملکی اقامہ کی مُدت ختم ہونے سے 6ماہ پہلے بھی اس کی مُدت میں توسیع کروا سکتے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 17 ستمبر 2020 16:40

سعودی حکومت نے اقامہ کی توسیع کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کر دیا
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 ستمبر2020ء) سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) کی جانب سے ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ لازمی نہیں ہے کہ مملکت میں مقیم تارکین وطن اپنے اقاموں کی مُدت ختم ہونے کے بعد ان میں توسیع کروائیں۔ تارکین وطن کو یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ اقامے کی مُدت ختم ہونے سے چھ ماہ پہلے بھی توسیع کروا سکتے ہیں، اس سہولت کا اطلاق نجی اداروں اور کمپنیوں کے ملازمین پر ہوتا ہے۔

۔ جبکہ گھریلو عملے کو اور بھی آسانی ہے۔ گھریلو عملے کے اقامے میں ایکسپائری تاریخ سے 14 ماہ قبل بھی توسیع کرائی جا سکتی ہے۔تاہم قبل از مُدت اقامے کی توسیع کروانے کے لیے ورک پرمٹ اور میڈیکل انشورنس کا موثر ہونا ضروری ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں مقیم 4 پاکستانیوں کے گینگ کو پولیس نے جعلی اقاموں کے کاروبار پر گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ چاروں افراد ریاض کے مرکزی شہر میں واقع اپنی رہائش گاہ میں جعلی اقاموں کا کاروبار کر رہے تھے۔

ملزمان غیر قانونی طور پر مقیم تارکین اور سرحدوں سے چھُپ چھپا کر داخل ہونے والوں کو جعلی اقامے تیار کر کے دیتے تھے۔پولیس نے ان افراد کوچھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں اقامے تیار کرتے گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے 371 جعلی اقامے بھی برآمد ہوئے۔ ریاض پولیس کے معان ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ پولیس کو کسی نے مخبری کی تھی کہ ریاض کے رہائشی علاقے میں چار پاکستانی جعلی اقامے تیار کر رہے ہیں۔ جس کے بعد ان کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر سینکڑوں جعلی اقامے اور ان کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔ ملزمان کی عمریں 18 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔ ملزمان کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کر کے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں