سعودیہ میں مقیم پاکستانی مسجد الحرام میں ایک شرط کے ساتھ عید کی نماز ادا کر سکیں گے

حکام نے واضح کیا ہے کہ مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کے لیے اعتمرنا یا توکلنا ایپ سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 12 مئی 2021 11:22

سعودیہ میں مقیم پاکستانی مسجد الحرام میں ایک شرط کے ساتھ عید کی نماز ادا کر سکیں گے
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12مئی2021ء) سعودی عرب میں گزشتہ سال کورونا وبا کی وجہ سے رمضان میں کرفیو نافذ تھا، جس کے باعث لاکھوں افراد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عید کی نماز پڑھنے کی سعادت حاصل نہیں کر سکے تھے۔ تاہم اس بار رمضان المبارک میں حرمین شریفین میں نمازیں بھی ادا کی گئی ہیں اور عید کی نماز اد اکرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

جس پر اُمت مُسلمہ خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سعودیہ میں مقیم لاکھوں تارکین بھی عید کی نماز مسجد الحرام میں ادا کرنے کے خواہش مند ہیں۔ اس حوالے سے سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ جن افراد مسجد الحرام میں نماز ادا کرنا چاہتے ہیں، انہیں بغیر اس کے لیے خصوصی پرمٹ جاری ہوں گے۔ کسی بھی شخص کو عید کی نماز مسجد الحرام میں بغیر پرمٹ کے ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ اجازت اعتمرنا اور توکلنا ایپ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جو افراد عید کی نماز مسجد الحرام میں ادا کرنا چاہتے ہیں۔ وہ کل جمعرات کے روزکی فجر کی نماز کے لیے پرمٹ حاصل کر لیں ۔ اس نماز کے ساتھ ہی وہ نماز عید بھی ادا کر سکیں گے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی شخص نے بغیر پرمٹ کے مسجد الحرام جانے کی کوشش کی تو اس پر ایک ہزار ریال کا جرمانہ عائد ہو گا۔

چونکہ کورونا وبا کی وجہ سے سماجی فاصلے کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔ اس مسجد الحرام میں ماضی کی نسبت محدود گنتی کو عید کی نماز کے لیے پرمٹ جاری ہوں گے۔ بہتر یہی ہو گا کہ لوگ پہلی فرصت میں اعتمرنا اور توکلنا ایپس سے ڈیجیٹل پرمٹ حاصل کرلیں تاکہ بعد میں انہیں مایوسی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مکہ مکرمہ پولیس کی جانب سے شہر کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں بنائی گئی ہیں، جہاں صرف ڈیجیٹل پرمٹس رکھنے والوں کو ہی داخلے کی اجازت دی جاتی ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں