معروف سعودی بزنس مین نے پاکستان میں 60 لاکھ طلباء کو تعلیم دینے کا اعلان کر دیا

عالمی ٹیکنالوجی و ایجوکیشن کمپنی ’کوڈڈ مائنڈ‘ کے بانی عمر فاروق نے پاکستان میں نجی تعلیمی شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کردی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 12 مئی 2021 15:27

معروف سعودی بزنس مین نے پاکستان میں 60 لاکھ طلباء کو تعلیم دینے کا اعلان کر دیا
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12مئی2021ء) پاکستان اورسعودی عرب برادر اسلامی ملک ہیں، ان دونوں ممالک کے تعلقات لازوال اور اٹوٹ ہیں۔ دونوں ممالک نے ہر علاقائی اور بین الاقوامی مسئلے پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے۔ سعودیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ ایک سعودی نوجوان ایسا ہے جس نے پاکستان کے 60 لاکھ طلباء کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کی تعلیم کے لیے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔

اُردو نیوز کے مطابق سعودی ماہر تعلیم اور ٹیکنالوجی اور تعلیم کی عالمی کمپنی کوڈڈ مائنڈز کے بانی عمر فاروق نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلیم کے میدان میں سرکاری اور نجی شراکت داری کے بڑھتے تعلقات کو سراہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تاریخی طور پر دیکھا جائے تو سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے ایک خاندان کی مانند ہے اور تعلیم وہ مشترکہ ڈور ہے جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ قریب سے باندھے رکھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے پاس تعلیم اور تحقیق کے میدان میں اعلیٰ ادارے موجود ہیں اوراس ضمن میں شراکت داری سے دونوں ممالک جدید دور میں قدم سے قدم ملا کر چل سکتے ہیں۔سعودی ماہر تعلیم عمر فاروق کا تعلق جدہ سے ہے، وہ پہلے ماہر تعلیم ہیں جنہوں نے پاکستان میں نجی تعلیمی نظام میں سرمایہ کاری کی ہے۔ان کی کمپنی کوڈڈ مائنڈز پاکستان ملک بھر میں چھ ملین طلبہ کو ’سٹیم‘ یعنی سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور ریاضی کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب نے دونوں ملکوں کے درمیان متعدد نئے مواقع کھلے ہیں۔متعدد ذرائع کے مطابق ارامکو، سابک اور ایکوا پاور سمیت 30 سے زائد سرکاری اور نجی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔تاہم فاروقی کا کوڈڈ مائنڈ وہ واحد سعودی نجی کمپنی ہے جو پاکستان کے تعلیمی شعبے میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

لیکن پاکستان کا انتخاب کیوں؟ سعودی ماہر تعلیم عمر فاروقی کا کہنا ہے کہ ’پاکستان میں کاروبار کے شعبے میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے لیکن اس مارکیٹ سے فائدہ سے نہیں اٹھایا گیا۔ اس صلاحیت کے استعمال کا طریقہ معلوم ہونے کی ضرورت ہے اور تعلیم ایک ایسا شعبہ ہے جو کسی قوم کے لیے بڑی تبدیلی بن سکتا ہے۔‘فاروقی کا کہنا ہے کہ وہ ان ’خوش قسمت‘ لوگوں میں شامل ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی زندہ مثالیں ہیں۔173

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں