سعودی عرب نے تمام ایئر لائنز پر اہم شرط عائد کر دی

تمام ایئر لائنز کو سعودی عرب پہنچنے والے غیر ملکیوں کے ویکسین ڈیٹا کا اندراج کروانا ہوگا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 19 جون 2021 10:27

سعودی عرب نے تمام ایئر لائنز پر اہم شرط عائد کر دی
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جون 2020ء) سعودی عر ب نے بیرون ملک سے آنے والے غیر ملکیوں کے لیے ویکسین ڈیٹا کا اندراج لازمی قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے غیر ملکی مسافروں اور ان کے ساتھ آنے والے دوسرے افراد کی مملکت سے واپسی سے قبل کرونا ویکسین لگوانے سے متعلق ڈیٹا کا اندراج لازمی قرار دیا ہے تاکہ ان کی روانگی سے قبل ویکسین کے اعداد و شمار کی رجسٹریشن مکمل کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

العربیہ نیوز کے مطابق اتھارٹی نے تمام فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ویکسین سے متعلق ڈیٹا کا اندراج لازمی کرائیں اور سعودی عرب سے واپس جانے والے غیرملکیوں کے ڈیٹا کی رجسٹریشن لازمی کرائیِں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تمام فضائی کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ہوائی اڈوں اور بری اور بحری گذرگاہوں پر مسافروں کوکرونا ویکسین لگوانے سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے میں انتظار سے نہ گذرنا پڑے۔

جنرل پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ نے سعودی عرب آنے والے تمام غیر ملکی مسافروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ آمد سے قبل آن لائن ویکسین کا اندراج کریں۔ اس کا مقصد انٹری کے عمل کو تیز کرنا اور انٹری پوائنٹس پر ان کا وقت بچانے میں کردار ادا کرنا ہے۔اس رجسٹریشن میں خلیج تعاون کونسل ممالک کے شہری ، ہر طرح کے نئے ویزا رکھنے والے مسافر، ،ملک مقیم دوسرے ملکوں کے شہری ویکسین لگوانے کیپابند ہیں۔مملکت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاوٴ کو محدود کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت ، داخلے کے طریقہ کار کو مکمل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں