سوشل میڈیا کی وائرل ویڈیو میں سعودی بچے کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت

سعودی عوام ویڈیو دیکھ کر بھڑک اُٹھے، پولیس نے نازیبا ویڈیو میں ملوث نوجوان کو گرفتار کر لیا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 19 جون 2021 16:27

سوشل میڈیا کی وائرل ویڈیو میں سعودی بچے کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جون 2020ء) سعودی عرب میں بچوں کے ساتھ جنسی ہراسگی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس پر سعودی معاشرے میں بڑے بے چینی پائی جاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر بچوں سے ناروا جنسی چھیڑ چھاڑ کے کئی واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور انہیں قید اور جرمانے کی سخت سزائیں دی جا رہی ہیں۔

اب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو سامنے آ ئی ہے جس پر سعودی عوام سیخ پا ہو گئے اور اس ویڈیو میں ملوث انتہائی شرمناک حرکات کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے بتایا ہے کہ ایک سعودی نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی عمر 20 سال سے کم ہے۔ اس نوجوان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں یہ ایک بچے کے ساتھ موجود تھا اور اس نے بچے کے ساتھ شرمناک حرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

اس نوجوان کو پولیس نے شناخت کے بعد گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے اسے پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا کے صارفین کی جانب سے نوجوان کے خلاف سخت کارروئی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے اسلامی ملک میں ایک نوجوان کی ننھے بچے کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکات کرنا اور پھر اسے دیدہ دلیری سے سوشل میڈیا پر وائرل کر دینا ناقابل قبول بات ہے۔

اس نوجوان کو ایسی سخت سزا دی جائے کہ ایسی گندی ذہنیت رکھنے والے افراد اس سے عبرت پکڑیں۔ بچوں کے ساتھ جنسی ہراسگی یا زیادتی میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزائیں دے کر سعودی عرب کے بچوں کو جنسی استحصال میں محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا جو سوشل میڈیا پر ایک بچی کے ساتھ ویڈیو چیٹ میں اسے فحش اشارے کر رہا تھا اور اس سے انتہائی نازیبا سوالات بھی پوچھ رہا تھا۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد صارفین نے پولیس کو رپورٹ کیا تھا۔ جس کے بعد اس نوجوان کی نشاندہی کر کے اسے گرفتا ر کر لیا گیا تھا۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں