سعودی عرب میں ایئرٹکٹس کی بکنگ میں بہت زیادہ اضافہ ہونے جا رہا ہے

رواں سال کی آخری سہ ماہی میں سعودیہ آنے والوں کی بکنگ میں 48 فیصد اضافہ ہو گا، جبکہ بیرون ملک سفر کے لیے 50 فیصد اضافہ متوقع ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 22 جون 2021 10:01

سعودی عرب میں ایئرٹکٹس کی بکنگ میں بہت زیادہ اضافہ ہونے جا رہا ہے
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جون 2021ء) سعودی عرب نے 16 مئی سے چند ایک ممالک کو چھوڑ کر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا تھا جس کے بعد اب دوبارہ ہر ماہ لاکھوں افراد کی سعودی عرب آمد شروع ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے سعودی عرب کی ایک ٹورازم کمپنی ’المسافر‘ کا کہنا ہے کہ رواں سال کی چوتھی سہ ماہی کے دوران فضائی سفر کی بکنگ میں یر معمولی اضافہ متوقع ہے۔

کمپنی کے ریٹیل سیکٹر کے نائب صدر فہد العبیلان نے بتایا کہ کرونا وبا کے کیسزمیں کمی کے بعد اندرون اور بیرون ملک سیاحت اور دیگر مقاصد کے لیے فضائی سفر کی بکنگ میں اضافے کا امکان دیکھا جا رہا ہے۔العربیہ نیوز کو انٹرویو میں العبیلان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی مارکیٹ میں موجود سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ مملکت میں سفری بکنگ کی سطح میں اضافہ دیکھا جانے والا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بیرون ملک سے مملکت کے سفر میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی بکنگ کی طلب میں 48 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ بیرون ملک سفر کے لیے بکنگ میں 50 فیصد سے زائد کی توقع کی جا رہی ہے۔العبیلان نے مزید کہا کہ گذشتہ ادوار میں مقامی سیاحت کی مانگ میں اضافے اور جنرل اتھارٹی برائے سیاحت کے ذریعہ پروموشنل سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ المسافر پلیٹ فارم پر بین الاقوامی بکنگ شرح میں 2019 کے مقابلے میں 76 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے لیے سب سے نمایاں منزلیں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ خصوصا متحدہ عرب امارات ، قطر ، بحرین اور مصر ہیں۔ پروازوں کو دوبارہ شروع ہونے کے بعد بحرین کے سفر کا مطالبہ پہلے دنوں میں بہت تھا لیکن بحرین کی جانب سے کرونا کی وجہ پابندیوں کے بعد سفر کی طلب کم ہوگئی ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں