سعودیہ میں پاکستانی کو باربی کیو کا شوق مہنگا پڑگیا ، سعودی سمیت گرفتار

ماحولیاتی سلامتی کے لیے قائم کردہ سپیشل فورس نے عسیر کی معروف تفریح گاہ السودۃ میں ممنوعہ مقامات پر باربی کیو کرنے پر 3 سعودی شہریوں اور ایک پاکستانی کو گرفتار کرلیا

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 17 ستمبر 2021 11:21

سعودیہ میں پاکستانی کو باربی کیو کا شوق مہنگا پڑگیا ، سعودی سمیت گرفتار
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 ستمبر 2021ء ) سعودیہ میں ایک پاکستانی کو باربی کیو کا شوق مہنگا پڑگیا ، جس کو سعودی شہری سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں ماحولیاتی سلامتی کے لیے قائم کردہ سپیشل فورس نے عسیر کی معروف تفریح گاہ السودۃ میں ممنوعہ مقامات پر باربی کیو کرنے پر 3 سعودی شہریوں اور ایک پاکستانی کو گرفتار کرلیا ، اس حوالے سے ماحولیاتی سلامتی کی ترجمان سپیشل فورس رائد المالکی نے بتایا کہ ممنوعہ مقامات پر آگ جلانے پر تین ہزار ریال تک کا جرمانہ کیا جاتا ہے جس کے تحت گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف پابندی کی خلاف ورزی پر مقرر کردہ قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے سخت قوانین نافذ کیے جا رہے ہیں ، جن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزاؤں اور جرمانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، سعودی حکومت نے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے بھی نیا قانون جاری کیا ہے، جو کچرا جمع کرنے، منتقل کرنے، چھٹائی کرنے، ذخیرہ کرنے، درآمد اور برآمد کرنے، ٹریٹمنٹ اور محفوظ طریقے سے تلف کرنے سمیت تمام پہلووٴں پر مشتمل ہے ، خلاف ورزی پر جرمانہ اور سزا بھی دی جائے گی تاہم نئے قانون کے ضوابط عسکری کچرے، ایٹمی اور جوہری فضلے پر نافذ نہیں ہوں گے، اس حوالے سے کسی بھی پروگرام کے لیے قومی مرکز سے لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

قانون میں کہا گیا ہے کہ جو شخص کچرا ذخیرہ کرنے، اسے نذر ا?تش کرنے یا کچرے کے ٹریٹمنٹ یا اسے پانی میں ڈالنے یا کچرا تلف کرتے وقت ایسا طریقہ کار اختیار کرے گا جو صحت عامہ کے لیے خطرہ پیدا کرتا ہو یا اس سے ماحول کو نقصان پہنچتا ہو تو اسے 10 برس تک قید اور 30 ملین ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی، دونوں میں سے کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں نئے قانون میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ اس پر ہر روز کے حساب سے جرمانہ ہوگا ، یہ قانون میں مذکور مقررہ جرمانے سے زیادہ نہیں لیا جائے گا ، اس حوالے سے انتباہ بھی کیا گیا ہے کہ اگر قانون کی خلاف ورزی تین سال کے دوران دْہرائی گئی تو ایسی صورت میں سزا دگنی ہوگی ، قانون کی خلاف ورزی پر 10 ملین ریال تک کا جرمانہ ہوگا لائسنس معطل کردیا جائے گا یا چھ ماہ تک کے لیے لائسنس معطل کردیا جائے گا یا اجازت نامہ یا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments