سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کیلئے ایئر لائنز کو اہم ہدایات جاری کردیں

کورونا کے باعث معطل فلائٹس کے مسافروں کے ٹکٹس ریفنڈ کیے جائیں، مسافروں سے اضافی چاجز وصول نہ کیے جائیں بلکہ رقم واپسی اور سفر کیلئے مسافروں کو سہولت دی جائے۔ گا کا نے مراسہ جاری کردیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 12 اکتوبر 2021 15:40

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کیلئے ایئر لائنز کو اہم ہدایات جاری کردیں
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 12 اکتوبر 2021ء ) سعودی عرب کی ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کیلئے ایئر لائنز کو اہم ہدایات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ایوی ایشن اتھارٹی ( گا کا ) کی جانب سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا کے باعث معطل فلائٹس کے مسافروں کے ٹکٹس ریفنڈ کیے جائیں ، اس کے عوض مسافروں سے اضافی چاجز وصول نہ کیے جائیں بلکہ رقم واپسی اور سفر کے لیے مسافروں کو سہولت دی جائے۔

اسی طرح سعودی عرب نے دوسرے ممالک سے مملکت آنے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے ، جس کے تحت ورک ویزہ اور رہائشی پرمٹ رکھنے والے مسافر براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے ، سعودی حکومت کی جانب سے سفری اجازت کے حامل ممالک کے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے ، اس ضمن میں سعودیہ کی ایوی ایشن اتھارٹی ( گا کا ) نے ایئرلائینز کو مراسلہ جاری کر دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائنز مسافروں کی منظور شدہ ادارہ قرنطینہ سہولیات میں سے کسی ایک پر تصدیق شدہ بکنگ کا ثبوت یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافر طیارے پر سوار ہونے اور بورڈنگ کارڈ سے قبل کیو آر کارڈ دکھائیں ، تمام ایئرلائنز کے لیے آرائیول پلیٹ فارم پر مسافروں کی رجسٹریشن کی تصدیق ضروری ہے ، ایسے مسافروں کو ادارہ جاتی قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا تاہم اصولوں کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کو مملکت آنے کا حل بتادیا گیا ، سعودی عرب آمد سے قبل 14 دن کسی دوسرے ملک میں قیام کریں، مملکت آنے سے کم از کم 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا ، سعودیہ عرب آنے کے بعد ایک بوسٹرڈوز لگانی ہوگی ، اس حوالے سے جوازات کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ممنوعہ ممالک جہاں سے مسافروں کے براہ راست مملکت آنے پر پابندی ہے ، ایسے ملک سے آنے والے افراد مملکت آمد سے قبل 14 دن کسی دوسرے ملک میں قیام کریں ، وہاں سے ممکت آئیں تاہم آنے سے کم از کم 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا ، ایسے افراد جنہوں نے سعودی عرب میں لگائی جانے والی کورونا ویکسین نہیں لگوائی بلکہ ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ کو ئی بھی ویکسین لگوائی ہے اور وہ سعودی عرب میں نہیں لگائی جاتی تو انہیں مملکت آنے کے بعد ایک بوسٹرڈوز لگانی ہوگی۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں