سعودیہ میں بس اور ٹرین سے سفر کرنے والے پاکستانیوں اور دیگر شہریوں کیلئے اہم خبر

مملکت میں انٹر سٹی بس و ریل سروس اور جازان فرسان کے درمیان کشتی کے سفر کیلئے مسافروں کی مکمل گنجائش بحال کردی گئی، سہولت سے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگونے والے ہی مستفید ہوسکیں گے

Sajid Ali ساجد علی بدھ 13 اکتوبر 2021 11:34

سعودیہ میں بس اور ٹرین سے سفر کرنے والے پاکستانیوں اور دیگر شہریوں کیلئے اہم خبر
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 اکتوبر 2021ء ) سعودی عرب میں بس اور ٹرین سے سفر کرنے والے پاکستانیوں اور دیگر شہریوں کیلئے اہم خبر ہے کہ مملکت میں انٹر سٹی بس و ریل سروس اور جازان فرسان کے درمیان کشتی کے سفر کیلئے مسافروں کی مکمل گنجائش بحال کردی گئی ، اس سہولت سے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگونے والے ہی مستفید ہوسکیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے اپنائی گئی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے عوامی بس اور ریل سروس میں سفر کرنے والوں کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے ایک سیٹ خالی رکھی جاتی تھی تاہم اب مملکت میں کورونا وائرس پرکافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے ، جس کی وجہ سے عوامی ٹرانسپورٹ سے یہ پابندی ختم کی جارہی ہے ، اس ضمن میں سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انٹر سٹی بس اور ریل سروس کے لیے مسافروں کی مکمل گنجائش بحال کردی گئی ہے ، شہروں کے درمیان مسافر بس اور ٹرین سروس کےعلاوہ جازان اور فرسان کے درمیان چلنے والی کشتی کے سفر کے لیے بھی مسافروں کی گنجائش کو بحال کیا گیا ہے تایم اس فیصلے کا اطلاق صرف ایسے افراد پر ہی ہو گا جنہوں نے عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوالی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مسافروں کی گنجائش کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری این اوسی ملنے پر احکامات جاری کیے گئے ہیں تاہم اس کے لیے ویکسی نینشن بنیادی شرط ہے ، لازمی ویکسینیشن کی شرط سے صرف ایسے افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا جنہیں وزارت صحت کی جانب سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہو جب کہ وزارت کی جانب سے جن افراد کو استثنیٰ دیا جاتا ہے توکلنا ایپ پر ان کے اسٹیٹس میں اس کی وضاحت کی جاتی ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں