ریاض طائف شاہراہ پر گاڑی میں سعودی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

ہنگامی امدادی سینٹر نے المویہ جنرل ہسپتال کو مطلع کیا جہاں سے فوری امدادی ٹیم روانہ کی گئی جس میں لیڈی ڈاکٹر اور 2 نرسیں شامل تھیں تاہم ان کی آمد سے پہلے ہی خاتون نے بچے کی جنم دے دیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 14 اکتوبر 2021 10:58

ریاض طائف شاہراہ پر گاڑی میں سعودی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 اکتوبر 2021ء ) سعودی عرب میں ریاض طائف شاہراہ پر گاڑی میں سعودی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں شاہراہ پر سعودی خاتون نے گاڑی میں بچے کو جنم دیا ، المویہ کے علاقے کے جنرل ہسپتال کی امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زچہ و بچہ کو ہسپتال منتقل کردیا۔ اس ضمن میں طائف ریجن کے امور صحت کے ترجمان سراج الحمیدان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طائف اور ریاض شاہراہ پر ایک جوڑا سفر کررہا تھا کہ اس دوران ہائی وے پر خاتون کو ہسپتال جانے کی ضرورت پیش آئی جس پر شوہر نے اہلیہ کی حالت دیکھتے ہوئے گاڑی ایک طرف کھڑی کی اور ہنگامی امدادی نمبر پر فون کال کی۔

معلوم ہوا ہے کہ فون کال موصول ہونے پر ہنگامی امدادی سینٹر نے المویہ علاقے میں واقع جنرل ہسپتال کو مطلع کیا جہاں سے فوری طورپر امدادی ٹیم روانہ کی گئی جس میں لیڈی ڈاکٹر اور 2 نرسیں شامل تھیں تاہم ان کی آمد سے پہلے ہی خاتون نے بچے کی جنم دے دیا تھا ، جس کےط بعد طبی یونٹ نے زچہ اور بچے کا جائزہ لے کر انہیں فوری طبی امداد فراہم کی اور ایمبولینس سے دونوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف سعودی عرب میں بھی ایک بے اولاد جوڑے کے ساتھ معجزہ ہو گیا ، اولاد سے بیس سال تک سُونا رہنے والا آنگن بالآخر بچے کی قلقاریوں سے گونج اُٹھا ، مکہ مکرمہ میں مقیم ایک خاتون نے 20 سال بے اولاد رہنے کے بعد ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔ یہ خاتون بانجھ پن کا شکار تھی ، 20 سال تک یہ خاتون مختلف مقامات سے علاج کراتی رہیں، مگر بانجھ پن کا مسئلہ ختم نہ ہوا ، بالآخر مکہ کے میٹرنٹی ہسپتال کے شعبہ زچگی کی سربراہ ڈاکٹر ہند احمدوہ نے ان کا علاج شروع کیا اور اللہ کی رحمت سے ان خاتون کا بانجھ پن دُور ہو گیا اور انہیں حمل ٹھہر گیا جس کے بعد خاتون نے اسی ہسپتال میں ایک بچے کو جنم دیا ، جس پر یہ میاں بیوی بہت خوش ہیں جب کہ سالوں کے انتظار کے بعد ماں بننے والی خاتون نے کہا ہے کہ جن خواتین کی اولاد نہیں ہوتی، وہ کبھی مایوس نہ ہوں، اچھے ڈاکٹر سے علاج کروائیں اور سب سے بڑھ کر اللہ پر بھروسہ رکھیں۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں