سعودی شہریوں نے صرف ایک ہفتے میں تقریباً 9 ارب ریال خرچ کر ڈالے

صارفین نے کھانے پینے کی چیزوں پر 1 اعشاریہ 3 ارب ریال خرچ کیے ، ریستوران اور قہوہ خانوں میں تقریباً 1اعشاریہ 27 ارب ریال خرچ کیے تو 56 اعشاریہ 98 کروڑ ریال کے کپڑے اور جوتے خریدے

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 21 اکتوبر 2021 11:35

سعودی شہریوں نے صرف ایک ہفتے میں تقریباً 9 ارب ریال خرچ کر ڈالے
ریاض ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اکتوبر 2021ء ) سعودی شہریوں نے صرف ایک ہفتے میں تقریباً 9 ارب ریال خرچ کر ڈالے ، گذشتہ ہفتے 11 اعشاریہ 12 کروڑ ٹرانزیکشن کے ذریعے 8 اعشاریہ 7 ارب ریال کے قریب خرچ کیے گئے ، سعودی عرب میں مرکزی بینک نے 10 اکتوبر سے 16 اکتوبر کے دوران مملکت میں صارفین کی خرچ کردہ رقم سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔ عرب میڈیا کے مطابق مرکزی بینک کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ صارفین نے کھانے اور پینے کی چیزوں پر تقریبا 1 اعشاریہ 3 ارب ریال خرچ کیے ، ریستوران اور قہوہ خانوں میں تقریباً 1 اعشاریہ 27 ارب ریال خرچ کیے گئے ، سعودیہ میں رہنے والے صارفین نے 83 اعشاریہ 33 کروڑ ریال سامان ، لوازمات اور مختلف نوعیت کی خدمات کی مد میں خرچ کیے جب کہ 65 اعشاریہ 52 کروڑ ریال صحت پر خرچ کیے تو 59 اعشاریہ 42 کروڑ ریال ایندھن اسٹیشنوں اور 56 اعشاریہ 98 کروڑ ریال کے کپڑے اور جوتے خریدے ، 48 اعشاریہ 75 کروڑ ریال ٹرانسپورٹ سیکٹر میں خرچ کیے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت کے باشندوں نے 35 اعشاریہ 27 کروڑ ریال تعمیراتی مواد ، 27 اعشاریہ 25 کروڑ ریال فرنیچر اور گھریلو سامان جب کہ 26 اعشاریہ 78 کروڑ ریال تفریحی اور ثقافتی سرگرمیوں پر خرچ کیے ، اسی طرح 23 اعشاریہ 96 کروڑ ریال سے الکٹرانک اور بجلی کے آلات کی خریداری کی گئی تو 19 اعشاریہ 46 کروڑ ریال ہوٹل میں قیام پر خرچ ہوئے۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق شہروں کے لحاظ سے صارفین نے سب سے زیادہ رقم 2 اعشاریہ 7 ارب ریال سعودی دارالحکومت ریاض میں خرچ کی ، جدہ میں رہنے والوں نے 1 اعشاریہ 3 ارب ریال اور دمام کے شہریوں نے 46 اعشاریہ 5 کروڑ ریال خرچ کیے ، جب کہ مدینہ منورہ میں 31 اعشاریہ 6 کروڑ ریال خرچ ہوئے اور مکہ مکرمہ میں خرچ کی گئی رقم 29 اعشاریہ 83 کروڑ ریال رہی اور دیگر شہروں میں مجموعی طور پر 2 اعشاریہ 6 ارب ریال خرچ کیے گئے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں