سعودی عرب کے ویزے کے حصول کے لیے اہم امور میں آسانی پیدا ہوگئی

ویزے کیلئے فنگر پرنٹس ‘ آئی اسکیننگ اور چہرے کی شناخت کا عمل اسمارٹ فونز کے ذریعے کیے جانے کی سہولت کا آغاز کردیا گیا‘ سروس سے عمرہ ‘ حج ‘ وزٹ یا ورک ویزے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 21 اکتوبر 2021 12:45

سعودی عرب کے ویزے کے حصول کے لیے اہم امور میں آسانی پیدا ہوگئی
ریاض ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اکتوبر 2021ء ) سعودی عرب کے ویزے کے حصول کے لیے اہم امور میں آسانی پیدا ہوگئی ، ویزے کیلئے فنگر پرنٹس ‘ آئی اسکیننگ اور چہرے کی شناخت کا عمل اسمارٹ فونز کے ذریعے کیے جانے کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ، ابتدائی طور پر یہ سہولت صرف چند ممالک کے لیے تجرباتی بنیادوں پرجاری کی گئی ہے ، جس کو مرحلہ وار تمام ممالک کے لیے شروع کیا جائے گا ، اس سروس کے ذریعے عمرہ ، حج ، وزٹ یا ورک ویزے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے خصوصی ڈیجیٹل سروس کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے مملکت کے ویزے کے حصول میں آسانی ہوگی ، ابتدائی طور پر یہ سہولت چند ممالک کے لیے متعارف کرائی گئی ہے ، اس حوالے سے سعودی معاون وزیرداخلہ برائے تکنیکی امور شہزادہ بندر بن عبداللہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے ، جن کے تحت غیرملکیوں کو اب ویزے کے حصول میں پریشانیاں پیش نہیں آئیں گی کیوں کہ سعودی عرب کے ویزے کیلئے فنگر پرنٹس، آئی اسکیننگ اور چہرے کی شناخت کا عمل اسمارٹ فونز کے ذریعے کیے جانے کی سہولت کا آغاز کیا گیا ہے ، اسمارٹ فونز کے ذریعے ویزا درخواست گزار کا ڈیٹا جمع کرنے کی سہولت سے ویزا حاصل کرنے والوں کو کافی آسانی ہوگی اور وہ گھر بیٹے یہ مراحل طے کرسکتے ہیں ، ابتدائی طور پر یہ سہولت صرف چند ممالک کے لیے تجرباتی بنیادوں پرجاری کی گئی ہے ، جس کو مرحلہ وار تمام ممالک کے لیے شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ نئی ڈیجیٹل سروسز کا بھی آغاز کیا جارہا ہے جس کے ذریعے مائیکرو چپ والے سعودی پاسپورٹ بنائے جائیں گے ، نئے سعودی پاسپورٹس میں لگی چپ میں پاسپورٹ ہولڈر کا مکمل ڈیٹا محفوظ کیا جائے گا ، جسے ایئرپورٹ پر موجود الیکٹرانک سکرینز کے ذریعے دیکھا جاسکے گا۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں