سعودی عرب ؛ دلفریب مناظر والے جزیرے کی تصاویر وائرل

عسیر کے ساحل کے قریب واقع جزیرہ ’سمر‘ قدیم فطرت ، منفرد خطے ، حیرت انگیز سفید ریتیلے ساحل ، غوطہ خوری ، سیاحت اور ماہی گیری کے شوقین افراد کے لیے خاص کشش رکھتا ہے

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 25 نومبر 2021 13:30

سعودی عرب ؛ دلفریب مناظر والے جزیرے کی تصاویر وائرل
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 نومبر 2021ء ) سعودی عرب میں موجود ایک دلفریب مناظر والے جزیرے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب میں موسم سرما کے دوران جزیروں کے دلفریب مناظر بھی دیکھنے والوں کے لیے غیرمعمولی کشش رکھتے ہیں ، ان ہی جزیروں میں شامل عسیر کے ساحل کے قریب واقع جزیرہ ’سمر‘ بھی موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی دلفریب مناظر پیش کر رہا ہے ، یہ جزیرہ قدیم فطرت ، منفرد خطے ، حیرت انگیز سفید ریتیلے ساحل ، غوطہ خوری ، سیاحت اور ماہی گیری کے شوقین افراد کے لیے خاص کشش رکھتا ہے۔


سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر حسن ابو سحیم نے ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ کی مدد سے میں قدرتی خوبصورتی سے لگاؤ رکھنے والے افراد تک پہنچایا ہے ، جس کے بارے میں ابو سحیم نے بتایا کہ سعودی عرب کے جنوب مغرب میں قحمہ گورنری سے تعلق رکھنے والے جزیروں میں سے ایک جزیرہ ’سمر‘ بھی ہے جو کہ عسیر کے علاقے کے ساحل پر واقع ہے۔

(جاری ہے)


انہوں نے کہا کہ جزیرے کی خوبصورت سفید ریت، ریتیلے ساحل اور ماہی گیری، تیراکی اورغوطہ خوری کے شوقین افراد کے لیے موزوں اور پُرکشش نوعیت مناظر ہیں ، جزیرے کے نظارے اپنی خوبصورتی کے اعتبار سے ناقابل بیان ہیں ، اس کا ساحل فیروزی رنگ کا ہے اور یہ مہاجر پرندوں سے بھرے ہوئے ہیں ، یہ جزیرہ ناصرف اپنی مرجانی چٹانوں بلکہ نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے لیے بھی مشہورہے ، اس جزیرے پر اترنے والے پرندوں میں ٹرنز، ہنس اور دیگر اقسام کے پرندے شامل ہیں۔


متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں