مدینہ منورہ میں خوفناک حادثہ‘ بس اور ٹرک کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق‘ 48 زخمی

مسافر بس صوبہ مدینہ میں الحجرہ ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ، یہ حادثہ مدینہ منورہ سے 90 کلومیٹر دور الیوطامہ قصبے کے عین بعد پیش آیا

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 26 نومبر 2021 11:44

مدینہ منورہ میں خوفناک حادثہ‘ بس اور ٹرک کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق‘ 48 زخمی
مدینہ منورہ ( اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 نومبر 2021ء ) سعودی عرب میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے۔ عرب نیوز کے مطابق مسافر بس صوبہ مدینہ میں الحجرہ ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ، یہ حادثہ مدینہ منورہ سے 90 کلومیٹر دور الیوطامہ قصبے کے عین بعد پیش آیا ، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے کچھ افراد کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کرنے سے قبل جائے حادثہ پر ہی طبی امداد دی گئی۔

سعودی ہلال احمر اتھارٹی کے ترجمان خالد السہلی کے مطابق اس واقعے سے نمٹنے کے لیے کثیر صوبوں کے آپریشن میں مدینہ سے 20 سے زیادہ ایمبولینسیں اور جدید نگہداشت یونٹس شامل تھے ، جن کی مدد مکہ سے آٹھ اور قاسم سے تین یونٹس نے کی ، ایمبولینسوں کو جمعرات کی رات 11:27 پر بلایا گیا جب کہ حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ حادثہ کب پیش آیا ، جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر میں ایک سرخ بونلک بس دکھائی دیتی ہے جس کے دائیں آگے اور سائیڈ کو کافی نقصان پہنچا ہے ، جب کہ اس کی ونڈ شیلڈ پھٹ گئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ یہ ایک مصروف روٹ ہے ، جس کی دو سال سے زیادہ عرصہ قبل تزئین و آرائش کی گئی تھی، یہ مکہ اور مدینہ کے صوبوں کے درمیان اہم سڑکوں میں سے ایک ہے ، حجاج کرام اور دیگر نمازی اکثر دو مقدس مساجد کی زیارت کے لیے اس راستے کا استعمال کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ 2019 میں اسی شاہراہ پر الاخل گاؤں کے قریب 35 زائرین کی بس کے ایک لوڈر سے ٹکرانے کے بعد موت ہو گئی تھی ، بس میں سوار افراد مملکت میں اور ایشیائی اور عرب قومیتوں کے تارکین وطن تھے جب کہ مجموعی طور پر سعودی عرب میں سال 2019 کے دوران ٹریفک حادثات میں 12 ہزار317 اموات ہوئیں۔                                   

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں