سعودی عرب ؛ غیرملکیوں کو اقامہ گم ہونے کی صورت میں خبردار کردیا گیا

اقامہ گم ہونے پر دوسرے کارڈ کیلئے جرمانے کی رقم ایک ہزار ریال ہے‘ جوازات کو مطلع کرنے کے بعد جرمانے کی ادائیگی ہوگی اور اقامہ ہولڈر کے اسپانسر کی جانب سے نئے کارڈ کیلئے جوازات کو درخواست دینا ہوگی۔ جوازات

Sajid Ali ساجد علی پیر 6 دسمبر 2021 13:39

سعودی عرب ؛ غیرملکیوں کو اقامہ گم ہونے کی صورت میں خبردار کردیا گیا
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 دسمبر 2021ء ) سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو اقامہ گم ہونے کی صورت میں خبردار کردیا گیا ، اقامہ گم ہونے پر دوسرے کارڈ کیلئے جرمانے کی رقم ایک ہزار ریال ہے‘ جوازات کو مطلع کرنے کے بعد جرمانے کی ادائیگی ہوگی اور اقامہ ہولڈر کے اسپانسر کی جانب سے نئے کارڈ کیلئے جوازات کو درخواست دینا ہوگی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودیہ میں رہائش پذیر ایک غیرملکی نے اپنے گمشدہ اقامے کے حوالے سے وضاحت طلب کرتے ہوئے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن ( جوازات ) سے دریافت کیا کہ میرا اقامہ کارڈ گم ہوگیا ہے دوسرا کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟ کیا اس کے لیے جرمانہ ادا کرنا ہوگا؟۔

اس کے جواب میں جوازات نے وضاحت جاری کی کہ اقامہ کارڈ گم ہونے پر دوسرا کارڈ حاصل کرنے کے لیے جرمانہ ادا کرنا ہوتا ہے جس کی رقم ایک ہزار ریال ہے لیکن اس سے پہلے اقامے کی گمشدگی کی اطلاع متعلقہ ادارے کو دیں جس کے لیے جوازات کے دفتر سے رجوع کرنا ہوگا لیکن اگر جہاں کارڈ گم ہوا ہے اس علاقے میں جوازات کا دفتر نہیں تو اس کی اطلاع پولیس اسٹیشن میں بھی دی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جوازات کو مطلع کرنے کے بعد جرمانے کی ادائیگی ہوگی اور اقامہ ہولڈر کے اسپانسر کی جانب سے جوازات کو درخواست دینا ہوگی ، جوازات کو دی جانے والی درخواست کے ساتھ جس شخص کا اقامہ گم ہوا ہے ان کے پاسپورٹ اور اگر گمشدہ اقامہ کی کاپی دستیاب ہے تو وہ بھی لگانا ہوگی ، اقامہ گم ہونے پردوسرا کارڈ حاصل کرنے کے لیے سعودی محکمہ پاسپورٹ میں مقررہ فارم بھرکر درخواست اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اور اقامے کی مدت کے حساب سے پیشگی فیس ادا کرنا ہوگی ، جس کے بعد نیا کارڈ بنا دیا جائے گا۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں