سعودی عرب اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد کانفرنس کی میزبانی کرے گا

سعودی دارالحکومت میں ’ریاض بین الاقوامی فلسفہ کانفرنس‘ کا آغاز ہو رہا ہے ، 8 سے 10 دسمبر کے دوران ہونے والی کانفرنس کو ’افکار کا میلہ‘ کا عنوان دیا گیا ہے

Sajid Ali ساجد علی منگل 7 دسمبر 2021 10:49

سعودی عرب اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد کانفرنس کی میزبانی کرے گا
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 دسمبر 2021ء ) سعودی عرب اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد کانفرنس کی میزبانی کرے گا ، سعودی دارالحکومت میں ’ریاض بین الاقوامی فلسفہ کانفرنس‘ کا آغاز ہو رہا ہے ، 8 سے 10 دسمبر کے دوران ہونے والی کانفرنس کو ’افکار کا میلہ‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق کانفرنس کا انعقاد لٹریچر‘ پبلیکیشن اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن کی جانب سے کیا گیا ہے ، جس میں دنیا بھر سے دانش وروں ایک کی بڑی تعداد شریک ہوگی ، اس کانفرنس کا مقصد فلسفے کے شعبے کے ماہرین کے درمیان تجربات‘ پس منظر اور اکیڈمک اور پرفیشنل تعاون کو فروغ دینا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ریاض شہر میں ہونے والی کانفرنس سرکاری اور نجی سیکٹروں کے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کی ایک کوشش ہے ، کانفرنس میں ٹکنالوجی ایپلی کیشنوں کا بڑھتا ہوا رجحان بھی زیر بحث آئے گا ، ساتھ ہی مختلف فلسفے کی روشنی میں اہم انسانی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا ، ان تمام امور پر کانفرنس کے دوران ہونے والے لیکچرز اور مکالمہ کی نشستوں میں پیش بحت کی جائے گی ، اس کے علاوہ کانفرنس میں مختلف ورکشاپس بھی ہوں گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سعودی عرب میں سنیما انڈسٹری کو ترقی دینے کے طریقہ کار پر غور کیا جانے لگا ، اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ میں سعودی سنیما کی ترقی، فلموں کی تقسیم اور اس کے آغاز کے بعد سے انڈسٹری کی زبردست ترقی اور فلمیں بنانے کے لیے فلم ڈسٹری بیوٹرز کے نمایاں ٹرن آؤٹ کی روشنی میں تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس مقسد کے لیے اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ ہوئی ، جس میں مملکت کی سنیما انڈسٹری کو ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، اس میٹنگ کے لیے آڈیو ویژول میڈیا کے جنرل کمیشن کی سی ای او ایسرا اسری نے وارنر برادرز پکچرز میں ای ایم ای اے کی علاقائی تقسیم کے نائب صدر ٹوبی ٹینینٹ اور ماجد الفطیم لیزر، انٹرٹینمنٹ، سینماز اور طرز زندگی کے علاقائی مینیجر محمد الہاشمی سے ملاقات کی۔

بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں شریک افراد نے سعودی سنیما کی ترقی، فلموں کی تقسیم اور اس کے آغاز کے بعد سے انڈسٹری کی زبردست ترقی اور فلمیں بنانے کے لیے فلم ڈسٹری بیوٹرز کے نمایاں ٹرن آؤٹ کی روشنی میں تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ مملکت کی سنیما انڈسٹری معیاری ترقی سے گزر رہی ہے جس نے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کیا ، خاص طور پر کمیشن کے طریقہ کار کے درمیان جس نے لائسنس اور درجہ بندی کو آسان بنانے اور تیز کرنے میں تعاون کیا۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں