سعودیہ ؛ غیرملکی کارکنوں کی گھر میں بنائی گئی کپڑے کی بڑی فیکڑی پکڑی گئی

ملزمان نے ریاض کے وسط میں خواتین کے کپڑوں کی سلائی کیلئے مشہور گھروں کو بڑی فیکٹری میں تبدیل کر دیا تھا‘ متعدد اداروں پر مشتمل مشترکہ ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کرکے سامان قبضے میں لے لیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 13 جنوری 2022 13:56

سعودیہ ؛ غیرملکی کارکنوں کی گھر میں بنائی گئی کپڑے کی بڑی فیکڑی پکڑی گئی
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 جنوری 2022ء ) سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کی گھر میں بنائی گئی کپڑے کی بڑی فیکڑی پکڑی گئی۔ سعودیہ کی سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے 11 سرکاری اداروں کی شمولیت سے تحقیقات اور تعاقب کے بعد کپڑے کی غیر قانونی فیکٹری پر چھاپہ مارا ، اس دوران ان غیرملکیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جنہوں نے دارالحکومت کے وسط میں خواتین کے کپڑوں کی سلائی کے لیے مشہور گھروں کو بڑی فیکٹری میں تبدیل کر دیا تھا ، جن کے بارے میں جب خفیہ تفتیشی ٹیموں کی جانب سے متعلقہ ادارے کو اطلاع ملی تو متعدد حکومتی اداروں پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم نے فیکٹری پر چھاپہ مار کر وہاں کام کرنے والے تمام افراد کو گرفتار کرکے سامان کو قبضے میں لے لیا۔

 
اس حوالے سے میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں مختلف برانڈز کی جعلسازی کی جا رہی تھی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ کو انتہائی خراب کوالٹی کا کپڑا فراہم کیا جارہا تھا ، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے سائٹ کو بند کر دیا گیا اور اس کے مالک کو تعزیراتی جرمانے لگانے کے لیے طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ایک یورپی خاتون مال سے کپڑے چوری کرتی پکڑی گئی ، 46 سالہ مشرقی یورپی خاتون کو دبئی کی بدعنوانی کی عدالت نے امارات کے ایک مال سے شاپ لفٹنگ کے جرم میں جیل اور 5,000 درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے ، اس خاتون کو ایک سیکیورٹی افسر نے خاتون کو پکڑ کر دبئی پولیس کو شکایت درج کرائی۔

سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ خاتون نے اسٹور سے کپڑے چرائے اور فرار ہونے ہی والی تھی کہ اس نے اسے بغیر معاوضہ کی اشیاء کے بارے میں پوچھنے کے لیے روکا جب کہ کپڑوں کے اینٹی تھیفٹ ٹیگز دو فٹنگ رومز سے ملے جہاں ملزمہ نے 5 کپڑے پہن کر دیکھے تھے ، خاتون کے بیگ کی تلاشی لینے پر سکیورٹی گارڈ کو دکان سے اٹھائے گئے کپڑے ملے جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو گرفتار کرلیا ، تفتیش کے دوران خاتون نے سٹور کی پہلی منزل پر موجود کپڑوں کی 3 اشیاء سے اینٹی تھیفٹ ٹیگ ہٹانے کا اعتراف کیا ، اس کے بعد وہ دوسری منزل پر گئی جہاں سے وہ 2 اور چیزیں لے گئی جس کے بعد یہ سب اس نے اپنے بیگ میں چھپا لیے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments