سعودی عرب میں ہر روز نئے کورونا کیسز کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے لگے

چوبیس گھنٹوں کے دوران 5,628 نئے انفیکشن کے ساتھ جمعہ کو مملکت میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 5500 سے بھی زیادہ ہوگئی‘ اس دوران وائرس سے 2 افراد کی موت ہوئی

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 14 جنوری 2022 16:13

سعودی عرب میں ہر روز نئے کورونا کیسز کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے لگے
ریاض ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جنوری 2022ء ) سعودی عرب میں ہر روز نئے کورونا کیسز کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے لگے اور مملکت میں آج کورونا کیسز کی تعداد 5500 سے بھی زیادہ ہوگئی۔ وزارت صحت کے ایک بیان کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5,628 نئے انفیکشن کے ساتھ جمعہ کو بھی سعودی عرب میں کوویڈ 19 کے نئے کیسز 5500 کے نشان سے اوپر رہے ، اس دوران وائرس سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے 2 افراد کی موت ہوئی ہے اور اب تک مملکت میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 8,903 ہوگئی ہے جب کہ اس وقت فعال کورونا کیسز میں سے 287 کی حالت تشویشناک ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں اس وقت تک تصدیق شدہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 04 ہزار 672 ہوچکی ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کل 3,511 افراد وباء سے صحت یاب بھی ہوئے، جس کے ساتھ ہی مملکت میں مہلک وائرس سے پاک ہونے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 546 ہوگئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا قابو سے باہر ہوچکا ہے جہاں یومیہ کیسز کی تعداد آج بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جب کہ پچھلے دو دن لگاتار رپورٹ ہونے والے نئے مریضوں کی تعداد بھی 5000 سے زیادہ تھی ، بدھ کے روز مملکت میں 5,362 اور جمعرات کو 5499 نئے کورونا مریض رپورٹ ہوئے ، مملکت میں کورونا کیسز میں ہونے والے مسلسل اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین میں آب زم زم کی تقسیم کے لیے اسمارٹ روبوٹ لانچ کردیا۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ اسمارٹ روبوٹ اپنے کام کے دوران لوگوں سے ٹکرائے گا یا رکاوٹ نہیں بنے گا اور اس نے یورپی سی ایس سرٹیفکیٹ سمیت منظوری کے بہت سے سرٹیفکیٹ حاصل کیے ہیں ، روبوٹ فی راؤنڈ 30 بوتلیں تقسیم کرنے کے قابل ہو گا ، ہر راؤنڈ 10 منٹ تک جاری رہے گا ، یہ ایک وقت میں آٹھ گھنٹے کام کرتا ہے اور زمزم کے پانی کی بوتلوں کو لوڈ کرنے میں 20 سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments