سعودی عرب میں آن لائن خریداری کے رجحان میں حیرت انگیز حد تک اضافہ

مملکت میں ای کامرس کی فروخت یومیہ 265 ملین ریال تک بڑھ گئی‘ یہ سیلز ای کامرس کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں

Sajid Ali ساجد علی بدھ 2 مارچ 2022 13:34

سعودی عرب میں آن لائن خریداری کے رجحان میں حیرت انگیز حد تک اضافہ
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 مارچ 2022ء ) سعودی عرب میں آن لائن خریداری کے رجحان میں حیرت انگیز حد تک اضافہ ہوگیا اور مملکت میں ای کامرس کی فروخت یومیہ 265 ملین ریال تک بڑھ گئی ہے ۔ سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2022 کے مہینے کے دوران مڈا کارڈز کے ذریعے ای کامرس کی کل فروخت 8 اعشاریہ 23 بلین ریال تھی ، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک دن میں ای کامرس کی اوسط فروخت 265 اعشاریہ 45 ملین سعودی ریال تک پہنچ گئی ، یہ سیلز ای کامرس کی تاریخ میں سب سے زیادہ تھیں اور سال 2021ء میں اسی عرصے کے دوران ای کامرس آپریشنز کی مالیت تقریباً 4 اعشاریہ 38 بلین ریال کے بعد فروخت میں 87 اعشاریہ 93 فیصد کا اضافہ ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ ای کامرس آپریشنز کی تعداد تقریباً 40 اعشاریہ 86 ملین ہے ، جس کی اوسط رقم فی لین دین 201 سعودی ریال ہے ، گزشتہ برس فروری 2021ء سے ای کامرس کی فروخت کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوا ، جس کے بعد لگاتار 12 مہینوں تک اس میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ، اس سال جنوری میں فروخت کا فیصد پورے سال 2019 میں ریکارڈ کی گئی کل ای کامرس سیلز کا تقریباً 80 اعشاریہ 27 فیصد تھا جو اس وقت تقریباً 10 اعشاریہ 25 بلین ریال تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یہاں ای کامرس کی فروخت سے مراد وہ کل کارروائیاں ہیں جو صرف Mada کارڈز کے ذریعے کی گئی تھیں ، جو خریداری کی سائٹس اور الیکٹرانک ایپلی کیشنز کے ذریعے ادائیگی اور خریداری کے لیے استعمال ہوتی ہیں اور اس میں وہ آپریشنز شامل نہیں ہیں جو کریڈٹ کارڈز کے ذریعے کیے گئے تھے ، ایک اندازے کے تحت پوائنٹس آف سیل کے ذریعے سیلز تقریباً 43 اعشاریہ 56 بلین ریال تھی ، جس نے ایک ماہ میں 535 اعشاریہ 68 ملین ریال ٹرانزیکشنز کیں اور ایک ٹرانزیکشن کی اوسط قدر تقریباً 81 اعشاریہ 32 سعودی ریال تھی۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں