سعودیہ میں غداری کے جرم میں 2 فوجیوں کو سزائے موت ہوگئی

2017ء میں گرفتار کیے گئے فوجیوں پر قومی مفادات کے تحفظ میں ناکامی کا الزام تھا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 14 ستمبر 2023 17:29

سعودیہ میں غداری کے جرم میں 2 فوجیوں کو سزائے موت ہوگئی
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 ستمبر 2023ء ) سعودی عرب میں غداری کے جرم میں دو فوجیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع نے دو فوجی اہلکاروں کو پھانسی دے دی ہے جن پر غداری کا الزام تھا، دونوں ملزمان کی شناخت پائلٹ ماجد بن موسیٰ عواد اور چیف سارجنٹ یوسف بن ریدا حسن العزونی کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ان فوجیوں کو 2017ء میں گرفتار کیا گیا تھا، ماجد بن موسیٰ عواد پر فوجی غداری اور قوم کے مفادات اور فوجی عزت کے تحفظ میں ناکامی کا الزام عائد کیا گیا تھا جب کہ دوسرے کو ان ہی الزامات کے ساتھ ساتھ سنگین قومی اور فوجی غداری کا سامنا کرنا پڑا۔

ایس پی اے سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں فوجیوں کو عدالت میں بھیجا گیا اور تمام عدالتی اور قانونی ضابطوں عمل کیا گیا، عدالتی کارروائی کے دوران دونوں کی جانب سے مجرم کا اعتراف کرنے کے بعد ان کے خلاف دو احکام جاری کیے گئے جو یہ ثابت کرتے تھے کہ ان پر جو الزامات عائد کیے گئے وہ ان کے مجرم تھے، جس کے باعث انہیں موت کی سزا سنائی گئی، دونوں ملزمان کو جمعرات کو طائف کے علاقے میں پھانسی دی گئی۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں