اسکل ویری فکیشن سروس کیلئے نئے پلیٹ فارم کا اجراء

سعودی عرب غیرملکی کارکنوں کی اہلیت کی تصدیق کیلئے 62 ممالک میں مرحلہ وار سروس نافذ کرے گا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 20 ستمبر 2023 11:39

اسکل ویری فکیشن سروس کیلئے نئے پلیٹ فارم کا اجراء
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 ستمبر 2023ء ) سعودی عرب نے اسکل ویری فکیشن سروس کے لیے ایک نئے متحد پلیٹ فارم کا آغاز کردیا۔ سعودی گزٹ کے مطابق وزارت برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی (MHRSD) نے وزارت خارجہ کے تعاون سے غیر ملکی کارکنوں کی اہلیت کی تصدیق کے لیے اسکل ویری فکیشن سروس کے لیے ایک متحد پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے، وزارت کی جانب سے اس کو پروفیشنل ایکریڈیٹیشن پروگرام کا نام دیا گیا ہے، اس پلیٹ فارم کے ذریعے 62 ممالک میں مرحلہ وار اسکل ویری فکیشن سروس کے پہلے مرحلے کو نافذ کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ نئے پلیٹ فارم کا اجراء وزارت کی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد ایک پرکشش لیبر مارکیٹ کی تعمیر اور کام کے ماحول کو بااختیار بنانا اور ترقی دینا ہے، اس سروس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ غیر ملکی کارکن سعودی لیبر مارکیٹ میں داخل ہونے سے پہلے تسلیم شدہ تعلیمی قابلیت کا حامل ہو اور اس قابلیت کو بروئے کار لاتے ہوئے متعلقہ پیشوں اور ملازمتوں پر توجہ مرکوز کی جاسکے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ اسکل ویری فکیشن سروس مملکت میں غیر ملکی مزدوروں کے معیار کی سطح کو بلند کرنے میں تعاون کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تعلیمی اعتبار سے نااہل کارکنوں کو لیبر مارکیٹ میں جگہ نہ ملے، وزارت اس پروگرام کے ذریعے لیبر مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے، لیبر کے معیار کو بہتر بنانے، پیشہ ورانہ خدمات کی سطح کو بلند کرنے اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں